ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ناگوار اجنبی

datetime 6  اپریل‬‮  2017 |

کچھ عرصہ پہلے میرے پاپا کی ملاقات ایک اجنبی سے ہوئی۔ وہ ہمارے گاؤں میں نیا نیا آیا تھا۔ میرے پاپا اس پرکشش اجنبی سے مل کر اتنے متاثر ہوئے کہ فوراً ہی اس کو اپنے گھر میں رہنے کی دعوت دے دی ،جو اس نے بڑی خوشی سے قبول کر لی اور پھر وہ ہمارے ساتھ ہمارے گھر میں رہنے لگا۔ جب میں تھوڑا بڑا ہوا تو اس اجنبی سے اور زیادہ مانوس ہونے لگا۔ میرے والدین کا میری تربیت میں بہت بڑا کردار تھا۔

ماما مجھے اچھائی اور برائی میں تمیز کرنا سکھاتی تھیں اور پاپا بڑوں کا حکم ماننا اور ادب و آداب وغیرہ کی نصیحتیں کرتے تھے اور وہ اجنبی وہ تو مجھے مزے مزے کی کہانیاں سناتا تھا۔ وہ ہمیں گھنٹوں اپنے پاس بٹھا کر طرح طرح کے مزاحیہ، پراسرار اور حیران کر دینے والے قصے سناتا اور کبھی ہمیں بور نہ ہونے دیتا۔ اگر کبھی مجھے سیاست، تاریخ یا سائنس کا کوئی مسئلہ درپیش ہوتا تو اکثر مجھے میرے سوال کا جواب اس سے مل جاتا۔ وہ ماضی کے بارے میں بہت کچھ جانتا تھا، حالیہ واقعات پر تبصرے اور بعض اوقات تو مستقبل کی پیش گوئیاں بھی کر دیتا۔ ایک دفعہ وہ ہمیں ایک بڑے لیگ میچ میں بھی لے گیا، وہ ہمیں ہنساتا بھی تھا اور رلاتا بھی تھا، وہ بہت بولتا تھا لیکن پھر بھی میرے پاپا مائنڈ نہیں کرتے تھے- بعض دفعہ جب ہم سب اس کے آس پاس بیٹھ کر اس کی باتوں میں مگن ہوتے تو ماما چپکے سے وہاں سے اٹھ کر خاموشی اور سکون کے لئے کچن میں چلی جاتیں ، لیکن میرا نہیں خیال کہ انہوں نے کبھی اس اجنبی کو گھر سے جانے کے لئے کہا ہو۔ ہمارے گھر میں پاپا کا حکم چلتا تھا اور ان کے اپنے کچھ اصول تھے لیکن اجنبی ان اصولوں کو بھی خاطر میں نہ لاتا اور بہت ساری ایسی باتیں کہہ دیتا جو شائد ہمارے گھر میں اس کے علاوہ کسی اور کو کہنے کی جرآت نہ ہوتی۔ بعض دفعہ وہ ایسی ایسی باتیں کہہ جاتا کہ پاپا حیرانی سے دیکھتے رہ جاتے ۔ میرے پاپا شراب کے حق میں نہیں ہیں لیکن وہ اجنبی بڑی ڈھٹائی سے اس کی ترغیب دیتا اور سگریٹ سگار وغیرہ کو کُول چیزیں کہتا-

اب مجھے لگتا ہے کہ میری بہت ساری غلط حرکتوں کا سبب بھی وہی اجنبی بنا تھا ،لیکن حیرانی کی بات ہے کہ اس کو پھر بھی کبھی گھر چھوڑنے کا نہیں کہا گیا۔ اس اجنبی کو آئے ہوئے پچاس سال سے زیادہ ہو گیا تھا اور اب وہ ہماری فیملی میں گھل مل چکا تھا، لیکن اب اس میں وہ کشش نہ رہی تھی جو شروع میں تھی۔ آج بھی اگر آپ کبھی ہمارے گھر آئیں تو اس کو ایک کونے میں پڑا انتظار کرتا پائیں گے کہ کوئی آئے جو اس سے گپ شپ لڑائے اور اس کی فوٹو بنائے۔ اگر میں صحیح کہوں تو اس نے ہماری فیملی کی ساری اخلاقی قدروں ، آپس کی محبت، ایک دوسرے کے لئے وقت اور دیگراچھی خصوصیات کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ اگرچہ اس نے کچھ اچھی باتیں بھی بتائیں لیکن وہ ہم کسی اور ذریعے سے بھی جان لیتے اگر وہ نہ ہوتا۔ کیا کہا آپ نے ؟ اس کا نام ! ہماری فیملی تو اس کو بس ٹی۔وی کے نام سے پکارتی ہے اور اب تو اس کی شادی بھی ہو چکی ہے، اس کی بیوی کا نام کمپیوٹر ہے، اور ان کے پہلے بچے کا نام موبائل اور دوسرے کا نام آئی_پوڈ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…