ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

سبق آموز واقعہ

datetime 6  اپریل‬‮  2017 |

آگ نے ایک دکان کے علاوہ پوری مارکیٹ جلا دی “ٹرن ، ٹرن ،ٹرن” رات کے ساڑھے تین بجے فون کی گھنٹی کی آواز سن کر نعیم جاگ گیا اور “یا اللہ خیر” کہتے ہوۓ فون اٹھا لیا۔ “نعیم صاحب مارکیٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئ ہے اور بہت سے لوگوں یی دوکانیں جل کر خاکستر ہو چکی ہیں ، آپ جتنی جلدی ہوسکے یہاں تشریف لائیں اور آکر اپنی دوکان سنبھالیں”

دوسری طرف سے اس کا ایک جاننے والا یہ خبر سنا رہا تھا۔ “اوہ ، اللہ مہربانی فرماۓ ، اب نماز کا وقت ہونے والا ہے میں نماز کے بعد آجاؤں گا” نعیم نے جواب دیا۔ “حد ہوگئ یار ، ابھی تک اگر کچھ بچ بھی گیا ہوا تو آپ کے نماز پڑھنے تک بھسم ہو جاۓ گا” جواب ملا۔ “کوئی بات نہیں اللہ مالک ہے” یہ کہہ کر اس نے فون رکھ دیا۔ اطمینان سے نماز ادا کی ، اپنے رب سے دعا مانگی اور گاڑی نکال کر مارکیٹ کی طرف چل پڑا۔ مارکیٹ کے اردگرد کی فضا آگ اور دھویں کے بادلوں سے گھری ہوئی تھی اور لوگ اپنے سامان کا نقصان ہونے پہ دکھ بھری آہیں لے رہے تھے ، کچھ گورنمنٹ کو کوس رہے تھے ، کچھ مقامی انتظامیہ کو اور کچھ اپنے رب سے شکوے کرنے میں مصروف تھے۔ نعیم کے علاوہ ہر کوئی اپنی دکان کھول کر دیکھ چکا تھا ، اور لوگوں کا تقریباً پورا کا پورا مال جل کر خاکستر ہوچکا تھا۔ اس نے سب کے سامنےاللہ کانام لے کر اپنی دوکان کھولی تو لوگوں کی آنکھیں حیرانی سے کھلی کی کھلی رہ گئیں جب انہوں نے دیکھا کہ اس کا سارا مال سلامت تھا۔ لیکن نعیم کی نظریں بے چینی سے کپڑوں کے ایک تھان کی طرف دیکھ رہی تھیں جس کو آگ نے ایک سائیڈ سے معمولی سا جلا دیا تھا ، لوگوں نے حیرانی سے کہا کہ تمہارا سارا مال بچ گیا ہے اور تم ایک تھان کے ہلکا سا جل جانے پہ پریشان ہو؟؟ اس نے جواب دیا کہ میں زکوٰۃ پوری اور باقاعدگی سے ادا کرتا ہوں ، اور کبھی کسی کو غلط یا دونمبر مال نہیں دیتا پھر بھی یہ جل گیاہے ، کوئی گربڑ ضرور ہے۔

حسابات نکال کر دلجمعی اور احتیاط سے حساب کرنے پہ معلوم ہوا کہ اس دفعہ زکوٰۃ کا مال ادا کرتے ہوۓ غلطی سے کچھ کمی ہوگئ تھی ، اس پہ اللہ نے اپنے بندے کو یاددہانی کرائی تھی۔ اس نے فوری طور پہ وہ مال ادا کیا اور اپنا مال بچ جانے پہ بے اختیار اللہ کا شکر ادا کیا۔ ایمانداری سے کماۓ گۓ حلال مال کی اللہ حفاظت کرتا ہے اوراللہ پاک کا حکم ہے کہ زکوٰۃ ادا کرو۔ اس طرح کی کئ مثالیں ہمارے معاشرے میں موجود ہیں بس ان سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں ھی نھیں بلکہ باقی مہینو ں میں بھی اپنے دل کو اللہ کی طرف راغب کیجیے اور ایماندری کی زندگی گزارنے کا عزم کیجئے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…