ایک بزرگ نے ایک مرتبہ سفر کرنا تھا اور ان کو ماں نے نصیحت کی تھی جب تم سفر میں نکلا کرو تو اللہ کے راستے میں کچھ نہ کچھ ضرور خرچ کیا کرو۔ ایک روز سفر کے دوران وہ بزرگ کھانا کھانے بیٹھے تو ایک سائل آپ کے پاس آیا انہوں نے اپنی روٹی سائل کو دے دی اور اپنا سفر جاری رکھا۔ راستے میں انہوں نے دیکھا کہ ایک سانپ ہے‘ اس کے اوپر ان کا پائوں پڑا وہ بڑے پریشان ہوئے کہ کہیں ڈس
نہ لے۔ جب یچھے ہٹے توکیا دیکھتے ہیں کہ اس سانپ کے منہ میں کوئی چیز ہے وہ حیران ہوئے کہ اس کے منہ میں کیا چیز پھنسی ہے؟ جب اس کو مارا تو دیکھا کہ وہ روٹی کا ایک ٹکڑا تھا جو اس کے منہ میں پھنسا ہوا تھا۔ پھر کسی نے انہیں بتایا کہ تم نے جو اپنی روٹی فقیر کو دی تھی‘ اللہ تعالیٰ نے تمہارے اس صدقے کی وجہ سے تمہاری عمر میں برکت دے دی اور وہی روٹی کا ٹکڑا گویا اس سانپ کے منہ میں جاکر پھنس گیا۔



















































