ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

چونٹیاں گندم کے دانے واپس چکی میں لارہی ہیں

datetime 6  اپریل‬‮  2017 |

ایک مسلمان اور ہندو کا شراکتی کاروبار تھا مسلمان آٹے کی چکی سمبھالتا تھا اور حساب کتاب بھی مسلمان ہی لکھا کرتا تھا ہندو باہر کے کام سمبھالتا تھا جیسا کہ گندم کی خرید مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی وغیرہ دونوں اچھے دوست بھی تھے ہندو روزانہ فارغ ہو کر چکی پر آتا تھا اپنے پارٹنر مسلمان دوست کے ساتھ صلاح مشورہ کرکے چلا جاتا تھا کئی سال ہوگئے تھےان دونوں کو شراکتی کاروبار کرتے ہوئے کبھی کوئی بات نہیں ہوئی تھی

دونوں ایمانداری سے اپنا اپنا کام کرتے تھے بزنس بھی اچھا چل رہا تھا اور دوستی بھی۔ ایک دن ہندو آیا اور حسب معمول بات چیت کرتا رہا اس کی نگاہ دروازے کے کونے پر تھی وہ دیکھ رہا تھا کہ چونٹیاں گندم کے دانے اٹھا اٹھا کر لیجارہی ہیں چلتے وقت اس نے اپنے دوست پارٹنر سے کہا کے دو دن کے بعد آوں گا آپ حساب بنالینا میں پارٹنرشپ ختم کررہا ہوں۔ مسلمان نے وجہ معلوم کی تو اس نے کہا بس آپ حساب بنالو مسلمان نے کہا اچھا ٹھیک ہے جیسے آپ کی مرضی اس کے جانے کے بعد جب مسلمان چکی کے کاموں سے فارغ ہوا تو حساب کا کھاتہ لیکر بیٹھ گیا اور حساب بنانے میں مصرف ہوگیا جساب بنانے کے دوران اس کو یاد آیا کہ فلاں دن دس روپے خرچ کئے تھے وہ نہیں لکھے ہیں تو اس نے حساب میں دس روپے لکھ دیئے اور حساب بنتا رہا دو دن بعد اس کا ہندو پارٹنر آیا اور اپنی مخصوس جگہ پر بیٹھ گیا اس کا پارٹنر حساب کا رجسٹر اٹھا لایا اور اس سے کہا لو جی حساب مکمل ہے ہندو کی نگاہ اسی دروازے پر تھی اب وہ کیا دیکھتا ہے کہ چونٹیاں گندم کے دانے واپس چکی میں لارہی ہیں تو اس نے اپنے پارٹنر سے کہا حساب واپس رکھ دو ہم پھر سے پارٹنر ہیں ہماری برکت واپس آگئی ہے : یہ ہے ایمانداری کا نتیجہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…