ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک حیران کن منظردیکھا

datetime 5  اپریل‬‮  2017 |

حضرت مولانا محمد انعام الحق قاسمی کہتے ہیں کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں لاہور گئے ہوئے تھے۔ وہاں ایک دوست نے مجھے کہا حضرت اگر آپ کے پاس وقت ہو تو آپ کو ایک چیز دکھانا چاہتا ہوں میں نے پوچھا کہ کون سی چیز؟ وہ کہنے لگا حضرت! آپ وہ چیز دیکھ کر یقیناً خوش ہوں گے۔

لہٰذا اگر آپ کے پاس وقت ہے تو میں آپ کو لیے چلتا ہوں۔ میں نے کہا ٹھیک ہے چلیں۔ اس نے مجھے اپنی گاڑی پر بٹھا لیا اور تقریباً دس کلومیٹر سفر کرنے کے بعد اس نے بریک لگائی۔ وہ خود بھی گاڑی سے نیچے اترا اور مجھے بھی کہا حضرت! آپ بھی اتر آئیں۔ چنانچہ میں بھی اتر گیا۔ اس نے مجھے وہاں سڑک پر برگد کا ایک ایسا درخت دکھایا جو سخت آندھی کی وجہ سے جڑوں سے اکھڑا ہوا تھا۔ میں نے کہا، اس درخت کی کیا خوبی ہے؟ وہ کہنے لگا حضرت! آپ ذرا اس کے قریب ہو کر اس کی جڑوں کے اندر دیکھیں۔ چنانچہ جب میں نے قریب ہو کر دیکھا تو میں حیران رہ گیا کہ اس درخت کی جڑوں کے درمیان والی مٹی میں نورانی چہرے والے ایک باریش آدمی کی میت دفن تھی۔ اس میت کو درخت کی جڑوں نے چاروں طرف سے گھیرا ہوا تھا۔ درخت کے اکھڑنے کی وجہ سے اس کی جڑوں میں سے مٹی گر گئی جس کی وجہ سے اس کی میت نظر آ رہی تھی اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کا جسم اور کفن بالکل صحیح سلامت تھے۔ سبحان اللہ! بعد میں ہم نے غور کیا کہ یہ درخت تقریباً ایک سو سال پہلے لگایا گیا تھا۔ جوں جوں درخت بڑھتا گیا اس کی جڑیں اس آدمی کی میت کو چاروں طرف سے گھیرتی گئیں۔ معلوم نہیں کہ اس آدمی کو اس درخت کے لگنے سے کتنا پہلے دفن کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…