آپ خواب میں صرف ان چہروں کو دیکھتے ہیں جنھیں آپ جانتے ہیں۔سونے کی جتنی زیادہ کوشش کریں نیند آنے کے چانس اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔ انسانی دماغ ستر فیصد وقت پرانی یادوں یا مستقبل کی سنہری یادوں کے خاکے بنانے میں گزارتا ہے۔ پندرہ منٹ ہنسنا جسم کے لیے اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا دو گھنٹے سونا۔ کسی بھی بحث کے بعد پچاسی فیصد لوگ ان تیزیوں اور اپنے تیز جملوں کو سوچتے ہیں
جو انھوں نے اس بحث میں کہے ہوتے ہیں۔ فلاسفی میں ایک لمحے کا مطلب ہوتا ہے نوے سیکنڈ۔ سردی کی کھانسی میں چاکلیٹ کھانسی کے سیرپ سے پانچ گنا زیادہ بہتر اثر دکھاتی ہے۔ جتنی مرضی کوشش کر لیں جو مرضی کر لیں آپ یہ یاد نہیں کر سکتے آپ کا خواب کہاں سے شروع ہوا تھا۔ کوئی بھی جذباتی دھچکا پندرہ یا بیس منٹ سے زیادہ نہیں ہوتا اس کے بعد کا جذباتی وقت آپ کی اوور تھنکنگ یعنی اس کے بارے میں زیادہ سوچنے کی وجہ سے ہوتا ہے جس سے آپ خود کو زخم لگاتے ہیں۔ عام طور پر آپ اپنے آپ کو آئینے میں حقیقت سے پانچ گنا زیادہ حسین دیکھتے ہیں۔ یا سمجھتے ہیں۔ سائنس کے مطابق نوے فیصد لوگ اس وقت ڈر جاتے ہیں جب انھیں یہ میسج آتا ہے کچھ پوچھوں آپ سے؟ زمین سے سب سے نزدیک ستارہ سورج ہے جو زمین سے 93 ملین میل دور واقع ہے۔ مکھی ایک سیکنڈ میں 32 مرتبہ اپنے پر ہلاتی ہے۔ دنیا کے 26 ملکوں کو سمندر نہیں لگتا۔ مثانے میں پتھری کو توڑنے کا خیال سب سے پہلے عرب طبیبوں کو آیا تھا۔ گھوڑا، بلی اور خرگوش کی سننے کی طاقت انسان سے زیادہ ہوتی ہے، یہ کمزور سے کمزور آواز سننے کے لیے اپنے کان ہلا سکتے ہیں۔ تیل کا سب سے پہلا کنواں پینسلوینیا امریکا میں 1859ء میں کھودا گیا تھا۔ کچھوا، مکھی اور سانپ بہرے ہوتے ہیں۔ تاریخ میں القدس شہر پر 24 مرتبہ قبضہ کیا گیا۔ دنیا کا سب سے بڑا پارک کنیڈا میں ہے۔
ہٹلر برلن کا نام بدل کر جرمینیا رکھنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ دنیا میں سب سے زیادہ پہاڑ سوئٹزر لینڈ میں پائے جاتے ہیں۔ دنیا کے سب سے کم عمر والدین کی عمر 8 اور 9 سال تھی، وہ 1910ء میں چین میں رہتے تھے۔ تمام پھلوں اور سبزیوں کی نسبت تیز مرچ میں وٹامن سی کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ فرعونوں کے زمانے کے مصر میں ہفتہ 10 دن کا ہوتا تھا۔ تتلی کی چکھنے کی حس اس کے پچھلے پاؤں میں ہوتی ہے۔ دنیا کی سب سے طویل جنگ فرانس اور برطانیہ کے درمیان ہوئی تھی، یہ جنگ 1338ء کو شروع ہوئی تھی اور 1453 کو ختم ہوئی تھی، یعنی یہ 115 سال جاری رہی تھی۔ قطبِ شمالی کے آسمان سے سال کے 186 دن تک سورج مکمل طور پر غائب رہتا ہے۔ ٹھنڈا پانی گرم پانی سے زیادہ ہلکا ہوتا ہے۔ وہیل کی اوسط عمر 500 سال ہوتی ہے۔ فرانس کے اٹھارہ بادشاہوں کا نام لوئیس تھا۔ دنیا پر سب سے پہلا گھر کعبہ معظمہ ہی بنایا گیا تھا۔ربڑ کے زیادہ تر درخت جنوب مشرقی ایشیا میں پائے جاتے ہیں۔ اگر موٹے گلاس میں گرم مشروب ڈال دیا جائے تو پتلے گلاس کی نسبت اس کے ٹوٹنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ نسان جب پیدا ہوتا ہے تو اس کے جسم میں 300 ہڈیاں ہوتی ہیں جو بالغ ہونے تک صرف 206 رہ جاتی ہیں۔ اٹھارویں صدی میں کیچپ بطور دواء استعمال ہوتا تھا۔



















































