ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اماں بھائی کب مرے گا؟

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

ایک غریب خاندان تھا، یہ خاندان پانچ افراد پر مشتمل تھا، اکثر ان کے گھر میں فاقے رہتے تھے۔ گھر کا سربراہ اکثر بیمار رہتا تھا۔ آخر کار وہ بیماری کی وجہ سے فوت ہو گیا۔دیہات میں فوتگی پر رشتہ دار یا محلے دار فوتگی والے گھر کے لیے کھانا بناتے ہیں، اِس لیے ان کے پڑوسیوں نے تین چار دن تک ان کے لیے کھانا بھیجا۔ گو کے ان کا والد فوت ہو چکا تھا اور وہ غمگین تھے مگر یہ تین چار دن اس خاندان کے لیے

اچھےگزرے کیونکہ زمانہ گزر چکا تھا انہوں نے ایسا اچھا کھانا نہیں کھایا تھا۔ اس کے بعد ماں نے کچھ کام کاج کرکے بچوں کے لیے کچھ دن تک کھانے کا بندوبست کیا، مگر اس کے بعد گھر میں دوبارہ فاقوں کی نوبت آ گئی، ان فاقوں کی وجہ سے اس کا آٹھ سالہ بیٹا بیمار پڑ گیا۔ اس کی بیماری کو دیکھتے ہوئے ایک دن اس کی پانچ سالہ بچی نے اپنی والدہ سے سوال کیا کہ اماں بھائی کب مرے گا۔ یہ الفاظ سننے تھے کہ ماں کی ممتا تڑپ اٹھی کہا کہ بیٹی ایسا کیوں بول رہی ہو؟ تو بچی نے بڑے معصوم انداز میں کہا کہ ’’اماں بھائی مرے گا تب ہی گھر میں کھانا آئے گا ناں۔‘‘ غریبوں کی یہ حالت ہے کہ ان کے گھر کھانے کو کچھ نہیں اور ہم لوگ اللے تللوں میں لگے ہوئے ہیں، یہ چیز تقاضا کرتی ہے کہ صدقہ خیرات صرف رمضان یا کسی مخصوص دن کو ہی نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کو غریبوں میں دیتے رہنا چاہیے تاکہ ان کی روزمرہ کی ضرورتیں پوری ہو سکیں۔ اس مسیج کو شیئر کرنا مت بھولئے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…