ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

سقراط کے مطابق کامیابی کا راز

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک دفعہ ایک آدمی سقراط کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ مجھے کامیابی کا راز بتائیں۔ سقراط نے اس کو کہا کہ میرے ساتھ ندی کے کنارے چلو۔ دونوں جب ندی کے پاس پہنچے تو سقراط نے اسے بولا کہ میرے ساتھ اس ندی میں اتر جاؤ۔وہ شخص تھوڑا ہچکچایا لیکن اس کے ساتھ ندی کے اندر چلتا گیا۔ جب وہ اتنا آگے بڑھ گئے کہ ندی کا پانی ان کی گردن تک پہنچنے لگا تو سقراط نے اسے رکنے کا اشارہ کیا۔

وہ آدمی جیسے ہی رکا سقراط نے اسے جکڑ لیا اور پوری طاقت کے ساتھ اس کو پانی میں غوطا دیا۔ وہ آدمی خود کو چھڑانے کی کوشش کرنے لگا۔سقراط ایک بہت قوی انسان تھا اس نے تھوڑا سا زور اور لگایا اور وہ آدمی پانی میں ڈوبا رہا۔جب تھوڑا وقت گزر گیا اور وہ آدمی نیلا پڑنے لگا تو سقراط نے اسے کھینچ کر پانی سے باہر نکال لیا۔ اس نے باہر نکلتے ہی بہت لمبی اور گہری سانس لی اور خود کو سنبھالنے لگا۔جب وہ قدرے سنبھل گیا تو سقراط نے اس سے پوچھا کہ جب تم پانی کے اندر تھے تو تمہیں سب سے زیادہ شدت سے کیا چیز چاہیے تھی؟ وہ شخص بولا کہ ہوا۔مجھے ہوا چاہیے تھی۔ سقراط نے اسے بولا کہ تمہیں اتنی شدت سے ہوا درکار تھی تو تمہیں وہ مل گئی۔ کامیابی کا راز صرف یہ ہے کہ کسی بھی چیز کو شدت سے چاہو۔ جب تمہیں کامیابی اتنی شدت سے درکار ہو گی جتنی تمہیں ہوا چاہیے تھی تو کامیابی تمہارا مقدر بن جائے گی۔ انسان جب کسی بھی چیز کو اتنی لگن اور سچے دل سے مانگے کہ اس کے لیے اسے آگ لگی ہوئی ہو تو وہ اپنا ہدف پا لیتا ہے۔نپولین ہل نے ایک بار بڑی حکمت کی بات بولی تھی کہ جو ایک انسان کا دماغ سمجھ لے اور اس پر پختہ یقین کر لے۔۔۔اس چیز کو وہ با آسانی حاسل کر سکتا ہے۔ آپ کی کامیابی کی پہلی سیڑھی کسی شے کو اتنی شدت سے چاہنا ہے

کہ اس کے لیے آپ کے دل میں بھڑکتی ہوئی خواہش ہو۔ جیسے ایک چھوٹی سی آگ پور ے ماحول کو تپش فراہم نہیں کر سکتی بالکل اسی طرح کسی شے کی ناقص خواہش سے اس کو کبھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔حاصل سبق یہ ہے کہ انسان کی کامیابی کا راز سقراط کے مطابق اس کو پانے کی اتنی شدید تمنا ہے کہ آپ کو لگے کہ اس کے بغیر آپ جی نہیں سکتے۔ جب آپ پورے دل سے کچھ بھی لینا چاہتے

ہو تو آپ اس کو لے کر ہی دم لیتے ہو۔اپنے اندر پختہ ارادیت پیدا کریں اور پہچاننے کی کوشش کریں کہ آپ کو کیا شے خوشی دیتی ہے۔ پھر اس کے پیچھے پڑ جائیں اور چاہے جتنی بھی ناکامیاں دیکھنی پڑیں اس کا تعقب کرنا مت چھوڑیں۔ سقراط اپنے دور کا بہت پہنچا ہوا فلسفی تھا اور اس کی سنہری باتیں آج بھی لوگوں کو روشنی دکھاتی ہیں۔اگر وہ یہ کہتا ہے تو اس کی بات کو معمولی مت سمجھیں۔ یہ تو ہم ہمیشہ سے سنتے آئے ہیں کہ جب تہہ دل سے کسی چیز کو مانگو تو ساری کائناتاسے تم تک پہنچانے میں جت جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…