اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ کسی کو دیکھ کر خیال آیا ہو کہ اس کا نام فلاں فلاں ہوگا اور یہ درست ثابت بھی ہوجاتا ہے؟ اگر ہاں تو یہ کوئی اتفاق نہیں بلکہ انسانی شخصیت کا عجوبہ ہے۔ نام کے شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اس حوالے سے بہت زیادہ تفصیل بتانا تو ممکن نہیں مگر ایک چیز ہے کہ
انسانی شخصیت اپنے نام کے مطابق ڈھل جاتی ہے اور یہ ایک حقیقی اثر ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ ثقافتی رواج یعنی نام اور چہرے کے درمیان مماثلت میں تعلق پیدا ہوگیا ہے۔ لوگ کسی شخص کے چہرے کو دیکھ کر حیران کن حد تک درست نام بتا دیتے ہیں۔یہ حیران کن ہے کہ ہمارا نام جو کہ دیگر افراد یعنی والدین منتخب کرتے ہیں وہ بھی ہماری شخصیت کے نظرآنے پر اثرانداز ہوتا ہے۔ محققین نے ایک کمپیوٹر الگورتھم بنا کر کمپیوٹر کو 94 ہزار سے زائد چہروں کے نام شناخت کرنے کا موقع دیا جس نے انسانوں سے زیادہ درست شناخت کی۔