ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک دفعہ دو بہت گہرے دوست صحرا میں سفر کر رہے تھے.

datetime 16  فروری‬‮  2017 |

راستے میں باتیں کرتے کرتے دونوں کی آپس میں کسی بات پر بحث ہو گئ اور بات اتنی بڑھی کہ ایک دوست نے دوسرے دوست کو تھپڑ دے مارا.
تھپڑ کھانے والا دوست بہت دکھی ہوا اور بنا کچھ بولے اس نے ریت پر لکھا”آج میرے سب سے اچھے اور گہرے دوست نے مجھے تھپڑ مارا.
چلتے چلتے راستے میں انہیں ایک جھیل نظر آئی.
دونوں نے نہانے کا ارادہ کیا.
نہاتے نہاتے اچانک جس دوست کو تھپڑ پڑا تھا وہ جھیل کے بیچ گہرائی والے حصے میں پھنس گیا.
جس دوست نے تھپڑ مارا تھا اس نے فوراً اسے بچا لیا اور جھیل سے باہر نکالا.
تب بچنے والے دوست نے پتھر پر لکھا آج میرے سب سے اچھے اور سب گہرے دوست نے میری جان بچائی.
یہ دیکھ کر جس دوست نے تھپڑ مارا تھا اور بعد میں جان بچائی اس دوست نے دوسرے دوست سے پوچھا کہ جب میں نے تم کو تھپڑ مار کر دکھ دیا تو تم نے ریت پر لکھا اور جب میں نے تمہاری جان بچائی تو تم نے پتھر پر لکھا یہ کیا ماجرا ہے؟
دوسرے دوست نے جواب دیا کہ جب کوئی تمہیں دکھ یا تکلیف دے تو اسے ہمیشہ ریت پر لکھو تا کہ آنے والی ہوا کا زرا سا جھونکا اسے مٹا دے، اور جب کوئی آپ سے بھلائی کرے تو اس کی اچھائی کو پتھر پر لکھو تاکہ کوئی اسے مٹا نہ سکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…