ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

قرآن مجید کےنسخے مسلمان ملکوں میں بھجوائیں

datetime 15  فروری‬‮  2017 |

حضرت پیر مولانا ذوالفقار احمد نقشبندی نے اپنے غیر ملکی سفر کے دوران ایک واقعہ سنایا کہ ایک مرتبہ سڈنی میں تھا‘ ایک عیسائی لڑکی نے وقت مانگا کہ میں آپ سے اسلام کے متعلق کچھ سوالات پوچھنا چاہتی ہوں‘ میں نے اسے ایک گھنٹہ دیا‘ وہ پہلے ایک گھنٹہ مجھ سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے اٹھائے جانے اور ان ک یواپس آنے کے بارے میں سوال پوچھتی رہی پھر اس نے قیامت کے دن کے بارے میں پوچھا‘

پھر جنت اور دوزخ کے بارے میں پوچھا‘ حتیٰ کہ اس نے اسلام کے بارے میں بہت زیادہ تفصیلات پوچھیں‘ جب اس کی تسلی ہو گئی تو میں نے پوچھا کہ اب آپ بتائیں کہ کوئی سوال پوچھنا ہے کہنے لگی کہ اب میرے دل میں اسلام کے بارے میں اور کوئی سوال نہیں ہے میں سمجھتی ہوں کہ اسلام بہت ہی زیادہ خوبصورت مذہب ہے جب اس نے خوبصورت کا لفظ استعمال کیا تو میں سمجھا کہ شاید اب یہ اسلام قبول کر لے گی لہٰذا میں نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ اسلام قبول کرنے کے بارے میں سوچیں گے؟ وہ کہنے لگی کہ آپ مجھے یہ بتائیں کہ یہ سارے کا سارا اسلام قرآن میں موجود ہے۔ میں نے کہا ہاں! وہی تو بنیادی ماخذہے‘ کہنے لگی کہ کیا آپ کے پاس قرآن ہے؟ میں نے کہ ہاں میرے پاس قرآن ہے جب میں نے قرآن مجید دکھایا تو وہ کہنے لگی کہ آپ ایسا کریں کہ اس کے کئی نسخے مسلمان ملکوں میں بھجوائیں اور انہیں کہیں کہ تمہیں اس قرآن کے مطابق اپنی زندگیوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اب بتائیں کہ میں اس کو کیاجواب دیتا‘ میرے دوستو! اگر ہم اپنے جسم پر اسلام کا قانون نافذ کریں گے‘ اگر ہم نے اپنے آپ کو بدلنا شروع کر دیا تو اللہ رب العزت ہمارے ان اعمال کی برکت سے دنیا کے دوسرے انسانوں کو بھی بدل دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…