لڑکی کافی گھبرائی ہوئی تھی بوڑھا اس کے قریب جا کر بیٹھ گیا اور شفقت بھرے لہجے میں بولا میری بیٹی..! یہاں کسی پہ بھروسہ مت کرنا ہر کوئی بھوکے اژدھے کی طرح منہ کھولے بیٹھا ہےدھیان سے ذرا میری بات پلے باندھ لو لوگ تمہیں نوچ کھانے کی فراق میں ہیں
تم نہیں جانتی مرد اور حیوان میں کوئی فرق نہیں ہوتا ۔لڑکی نے سر اْٹھا کر اک نظر بوڑھے کو دیکھا اور پھر سر جھکا لیا بوڑھے نے لڑکی کے سر پہ ہاتھ رکھا اور اْسکی آنکھوں میں چمک جاگ اٹھی تبھی آسمان پہ اک باز فاختہ پہ جھپٹ پڑا۔



















































