ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اللہ تک پہنچنے کا طریقہ

datetime 10  فروری‬‮  2017 |

حضرت بہلول دانا ؒ کے زمانے میں بغداد کے بادشاہ کی دلی تمنا تھی کہ حضرت بہلول دانا ؒ اس سے ملاقات کریں لیکن آپ رحمتؒ کبھی بھی بادشاہ کے دربار میں تشریف نہ لے گئے .ایک دن یوں ہوا کہ بادشاہ چھت پر بیٹھا تھا کہ اس نے حضرت بہلول دانا ؒ کو شاہی محل کے قریب سے گزرتے دیکھا . فورا حکم دیا کہ حضرت بہلول داناؒ کو کمند ڈال کر محل کی چھت پر کھینچ لیا جائے .

چنانچہ ایسا ہی کیا گیا . جب آپؒ بادشاہ کے سامنے پہنچے تو بادشاہ نے پوچھا یہ فرمائیے آپ اللہ تک کیسے پہنچے ؟فرمایا : جس طرح آپ تک پہنچا . بادشاہ نے عرض کی ” میں سمجھا نہیں ” فرمایا ، ” اے بادشاہ ! اگر میں خود آپ تک پہنچنا چاہتا تو نہا دھو کر ، لباس _ فاخرہ پہن کر ، دربان کی منتیں کر کے محل کے اندر داخل ہوتا . پھر عرضی پیش کرتا ، پھر گھنٹوں انتظار کرتا ، پھر بھی ممکن تھا کہ آپ میری درخواست رد کر دیتے . لیکن جب آپ نے خود مجھے بلانا چاہا تو محض کچھ لمحوں میں ہی اپنے سامنے بلا لیا . اسی طرح جب اللہ کو اپنے بندے کی کوئی ادا پسند آتی ہے تو اسے لمحوں میں قرب کی وہ منزلیں طے کروا دی جاتی ہیں جو بڑے بڑے عابدوں کیلئے باعث رشک بن جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…