ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

فرزند ابوقحافہؓ کی سنہری وفاشعاری

datetime 7  فروری‬‮  2017 |

تین روز کے بعد غار ثور سے نکل کر مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوئے تو نبیﷺ نے دیکھا کہ ابوبکرؓ کبھی پیچھے چلتے ہیں‘ کبھی دائیں‘ کبھی بائیں‘ نبیﷺ نے فرمایا! ابوبکر یہ کیا معاملہ ہے‘ عرض کیا‘ اے اللہ کے محبوب! جب پیچھے چلتا ہوں تو ڈر لگتا ہے کہ دشمن کہیں دائیں سے نہ آ جائے تو ادھر چلنے لگ جاتا ہوں پھر ڈر لگتا ہے کہ کہیں بائیں سے حملہ آور نہ ہو تو ادھر چلنے لگ جاتا ہوں جس

طرح شمع کے گرد پروانہ چکر لگا رہا ہوتا ہے ایک عاشق صادق اپنے محبوبﷺ کے گرد یوں چکر لگا رہا تھا۔ جب نبی علیہ السلام ام معبد کے گھر کے قریب پہنچے تو بھوک کی وجہ سے آگے سفر جاری رکھنا دشوار ہو رہا تھا‘ حضرت ابوبکرصدیقؓ نے ام معبد کی اجازت سے بکریوں کا دودھ نکالا اور نبی علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیا۔ جب نبی علیہ السلام نے خوب جی بھر کر پی لیا تو ابوبکرؓ کو خوشی ہوئی۔ چنانچہ بعد میں کسی موقع پر یہ واقعہ سناتے ہوئے حضرت ابوبکرصدیقؓ نے کہا ترجمہ ’’نبی علیہ السلام نے اتنا دودھ پیا کہ میں خوش ہو گیا‘‘۔
عشق نبویﷺ کی یہ کتنی پیاری مثال ہے کہ دودھ تو محبوبﷺ نوش فرما رہے ہیں اور محب حقیقی کا دل خوشی سے پھولا نہیں سماتا حالانکہ بھوک صدیقؓ کو نڈھال کر رہی تھی‘ جب مدینہ طیبہ پہنچے تو اہل مدینہ نے دونوں مہمانوں کا استقبال کیا مگر چونکہ انصارؓ پہلے نبی علیہ السلام کی زیارت سے مشرف نہیں ہوئے تھے لہٰذا وہ غلطی سے حضرت ابوبکرصدیقؓ کے گرد جمع ہونے لگے۔ اتباع اتنی کامل تھی کہ تابع اور متبوع میں فرق کرنا مشکل ہو گیا تھا۔ رفتار‘ گفتار‘ چال‘ ڈھال‘ لباس وغیرہ میں اتنی مشابہت تھی کہ نقل اور اصل میں کوئی امتیاز کرنا مشکل تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…