ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

یہ تو پستے کا فالودہ کھائے گا

datetime 1  فروری‬‮  2017 |
امام ابویوسف زمانہ طالب علمی میں ابوحنیفہ کی خدمت میں آئے‘ ماں نے تو بھیجا تھا کہ دھوبی کے پاس جاؤ اور کپڑے دھونا سیکھو‘ راستے میں کہیں حضرت امام ابوحنیفہؒ کی خدمت میں پہنچ گئے‘ حضرت نے کچھ ایسا معاملہ کیا کہ حضرت کے شاگرد بن گئے‘ حتیٰ کہ علم میں بہت بڑا مقام حاصل کیا۔ ماں نے کہا میں نے تجھے دھوبی کی طرف بھیجا تھا تیرا باپ فوت ہو گیا ہے تو کچھ کام کرتا ہم کھاتے پکاتے۔ انہوں نے آ کر امام اعظمؒ کو یہ بات سنائی‘ حضرت نے فرمایا کہ اپنی والدہ کو کہنا میں ایک کام سیکھ رہا ہوں جس پر مجھے بہت زیادہ آمدنی کی امید ہے۔
انہوں نے جا کر کہہ دیا ان کی والدہ کو تشفی نہ ہوئی تو وہ خود امام اعظم ابوحنیفہؒ کے پاس آئیں اور کہا کہ میں نے تو بیٹے کو دھوبی کے پاس بھیجا تھا کہ کوئی ہنر سیکھتا آپ کے پاس کتابیں پڑھتا ہے؟ حضرت نے فرمایا کہ میں اس کو ایسا ہنر سکھا رہاہوں کہ یہ پستے کا بنا ہوا فالودہ کھایا کرے گا۔ ان کی والدہ نے سوچا کہ حضرت ایسے ہی میرے تسلی کیلئے بات کر رہے ہیں۔ امام ابویوسف رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ بات آئی گئی ہو گئی‘ والدہ صاحبہ مطمئن ہو گئیں‘ ایک وقت آیا کہ امام ابویوسف رحمتہ اللہ علیہ چیف جسٹس بنے‘ آگے فرماتے ہیں کہ اس وقت کا بادشاہ ہارون رشید میرے پاس بیٹھا ہوا تھا وہ کہنے لگا حضرت میں نے آپ کیلئے ایک چیز بنوائی ہے میں روز آپ کیلئے بھجوا دیا کروں گا‘ میں نے چیز کھائی تو بڑی لذیذ تھی‘ میں نے پوچھا کہ یہ تھی کیا؟ کہنے لگے حضرت یہ میرے لئے بھی کبھی کبھی بنتی ہے لیکن آپ کو علمی مقام ایسا ملا کہ آپ کیلئے یہ روزانہ آیا کرے گی کہنے لگے میں نے پوچھا بتاؤ کہ ہے کیا؟ کہنے لگا کہ یہ پستے کا بنا ہوا فالودہ ہے۔ فرماتے ہیں کہ امام اعظم کی بات مجھے یاد آئی کہ انہوں نے میری والدہ کو کہا تھا کہ میں ان کو ایسا ہنر سکھا رہا ہوں کہ یہ پستے کا بنا ہوا فالودہ کھایا کرے گا‘ دیکھا اللہ تعالیٰ یوں رزق دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…