جمعہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2025 

یہ دولت کیسے ملی؟؟

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رات کا وقت تھا ماں نے پانی مانگا۔ مٹی کے کوزے میں پانی لے کر ابھی ماں کی چار پائی کے پاس پہنچا ہی تھا کہ ماں کی آنکھ لگ گئی۔ اب کیا کرتا۔ سوچا کہ ماں کو بیدار کر کے پانی پلا دوں پھر خیال آیا کہ اس کی نیند خراب ہو گی کتنی بے چینی کے بعد تو اس کی آنکھ لگی ہے۔ سردی سخت تھی باہر برف باری ہو رہی تھیمیرے بدن پر کپکپی طاری ہو گئی دل میں آیا کہ بستر میں جا کر سو جاؤں مگر پھر خیال آیا کہ شاید ماں دوبارہ پانی مانگے اور میں وقت پر اس کے پاس نہ پہنچ سکوں۔

اسی ادھیڑ بن میں کھڑا رہا سردی اور نیند دونوں کا غلبہ تھا مگر میں نے اپنے نفس پر قابو رکھا۔ ہتھیلی پر پانی کا کوزہ تھا اور میں ماں کی چاپائی کے پاس کھڑا تھا یہاں تک کہ موذن نے صبح کی اذان دے دی۔ اذان کی آواز سن کر ماں بیدار ہوئی اور اس نے دیکھا کہ میں پانی لئے کھڑا ہوں۔ کہا بیٹے! تو نے مجھے جگا کیوں نہیں لیامیں نے عرض کیا ماں! تیری طبیعت خراب تھی میں نے سوچا کہ اگر جگا دوں گا تو کہیں تجھے اور زیادہ تکلیف نہ ہو جائے سویا اس لئے نہیں کہ نہ جانے کب تو پانی مانگے اور میری آنکھ نہ کھلے۔ میرا یہ عمل دیکھ کر ماں بے حد خوش ہوئی اس نے دست دعا دراز کیا۔ بار الہٰی ! بایزید نے میرا دل ٹھنڈا کیا ہے تو اس کے قلب کو اپنی معرفت کے انوار سے منور فرما دے۔سلطان بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ نہ جانے ماں کی اس دعا اور میری اس خدمت میں کیا تاثیر تھی کہ چشم زدن میں برسوں کا سفر طے ہو گیا اور میرا قلب معرفت کے انوار سے منور ہوسلطان بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ نے حاضرین سے فرمایا ” لوگو! تم مجھے پوچھتے ہو کہ بایزید تجھے معرفت کی یہ دولت کیسے ملی تو سن لو کہ اس کا ایک ہی راستہ ہے اللہ کے حقوق ادا کرو اور اللہ کے بندوں کے حقوق ادا کرو۔ منزل کھنچ کر خود تمہارے سامنے آ جائے گی۔ یاد رکھو! اللہ و رسول ﷺ کے بعد سب سے بڑا حق والدین کا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…