حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادہ گرامی حضرت شاہ عبدالقادر رحمتہ اللہ تعالیٰ عنہ وعظ کہہ رہے تھے کہ ایک ایسا شخص مجلس وعظ میں آ کر بیٹھ گیا جس کے پائنچے ٹخنوں سے نیچے تھے۔ پانچوں کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے سے حضور ﷺ نے سختی سے منع فرمایا ہے مگر اس وقت شاہ صاحب نے کچھ نہیں کہا اور وعظ جاری رہا۔ وعظ ختم ہونے کے بعد جب لوگ اٹھ اٹھ کر جانے لگے تو حضرت شاہ صاحب نے اس آدمی سے فرمایا کہ آپ ذرا ٹھہر جائے تنہائی میں مجھے آپ سے کچھ کہنا ہے۔ وہ شخص ٹھہر گیا تو آپ نے خلوت میں اس سے فرمایا کہ بھائی میرے اندر ایک عیب ہے۔ وہ یہ کہ میرا پاجامہ ٹخنوں سے نیچے ڈھلک جاتا ہے بڑی کوشش اور احتیاط کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو پھر بھی ہو ہی جاتا ہے ۔ اور حضور ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص فخریہ اپنی لنگی کو ٹخنے کے نیچے لٹکاتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف رحمت کی نظر سے نہیں دیکھے گا یہ کہہ کر شاہ صاحب رحمتہ عنہ اٹھ کھڑے ہوئے اور اپنے پائنچے اسے دکھانے لگے اور فرمایا کہ ذرا غور سے دیکھنا میرے پائنچے واقعتہً ڈھلکے ہوئے ہیں یا مجھے خواہ مخواہ کا وہم ہو گیا ہے۔تیر نشانے پر بیٹھ چکا تھا اس شخص نے حضرت کے پاؤں پکڑ لئے اور کہا کہ حضرت! آپ کے اندر یہ عیب کیوں ہوتا البتہ یہ عیب میرے اندر ہے مگر اس انداز میں آج تک کسی نے مجھے سمجھایا نہیں تھا اب میں تائب ہوتا ہوں آئندہ انشا اللہ ایسا نہیں ہو گا۔ غلط کار یا خطا کار کو ذلیل کرنا یا اس کا مذاق اڑانا اصول نصیحت و اصلاح کے خلاف ہے۔ تشدد یا تحقیر سے اصلاح نہیں ہوتی بلکہ انسان میں ضد اور تعصب پیدا ہوتا ہے۔ اس وقت قبول حق کی صلاحیتیں چھن جاتی ہیں اور تاریکی انسان کے دل کو گھیر لیتی ہے اسی لئے قرآن کریم میں حکم دیا گیا ہے کہااپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ذریعہ لوگوں کو بلایا کرو۔
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ تعالیٰ عنہ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے ...
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی
-
جنید جمشید کی کمپنی بک گئی
-
پانی‘ پانی اور پانی
-
چار قتل کرنے والے قیدی نے اپنی بیوی کو جیل میں ازدواجی ملاقات کے ...
-
پنشن اور تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا،نوٹیفکیشن جاری
-
بھارت کی پاکستان اور آزادکشمیر پر بڑے فضائی حملے کی تیاریاں، آئندہ 48 گھنٹے اہم
-
مرد اداکاروں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات کا انکشاف
-
قوم کو وژن چاہیے
-
بھارتی فوجی دستوں کی بھاری تعداد پاکستانی سرحد پر پہنچ گئی، براہموس میزائل سسٹم نصب ...
-
کیا واقعی پاکستان آرمی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے استعفے دینا شروع کردیئے ہیں؟ ...
-
چین پاکستان کے حق میں کھل کر سامنے آگیا،بھارت کے خلاف پانی کو بطور سفارتی ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے تقریب کا...
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی
-
جنید جمشید کی کمپنی بک گئی
-
پانی‘ پانی اور پانی
-
چار قتل کرنے والے قیدی نے اپنی بیوی کو جیل میں ازدواجی ملاقات کے دوران قتل کر دیا
-
پنشن اور تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا،نوٹیفکیشن جاری
-
بھارت کی پاکستان اور آزادکشمیر پر بڑے فضائی حملے کی تیاریاں، آئندہ 48 گھنٹے اہم
-
مرد اداکاروں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات کا انکشاف
-
قوم کو وژن چاہیے
-
بھارتی فوجی دستوں کی بھاری تعداد پاکستانی سرحد پر پہنچ گئی، براہموس میزائل سسٹم نصب کردیا
-
کیا واقعی پاکستان آرمی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے استعفے دینا شروع کردیئے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
-
چین پاکستان کے حق میں کھل کر سامنے آگیا،بھارت کے خلاف پانی کو بطور سفارتی ہتھیار استعمال کرنے کا اع...
-
جائیداد خریدنے بیچنے والے فائلرز اور نان فائلرز دونوں کیلئے خوشخبری
-
بچوں کیلئے خوش خبری،سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا