ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

جہنّم کے خوف نے

datetime 24  دسمبر‬‮  2016 |

‮ حضرت عبداللّہ بِن واسان رحمتہ اللّہ علیہ فرماتے ہیں،ایک دن میں بصرہ کی گلیوں میں سے گُزر رہا تھا کہ میں نے ایک بچّے کو گریہ و زاری کرتے دیکھا اور پوچھا: ” اے بیٹے! تجھے کس چیز نے رُلایا؟ ” اُس نے جواب میں کہا: ” جہنّم کے خوف نے۔

” میں نے کہا: ” اے میرے بیٹے! تُو چھوٹا ہے،پِھر بھی جہنّم سے ڈرتا ہے۔ ”وہ کہنے لگا: ” اے میرے محترم! میں نے اپنی امّی جان کو دیکھا کہ وہ آگ جلاتے ہوئے پہلے چھوٹی لکڑیاں جلاتی ہیں پِھر بڑی،تو میں نے پوچھا اے امّی جان! آپ پہلے چھوٹی لکڑیاں کیوں جلاتی ہیں اور بعد میں بڑی لکڑیاں کیوں؟ تو انہوں نے جواب دیا،اے میرے بچّے! چھوٹی لکڑیاں ہی بڑی لکڑیوں کو جلاتی ہیں۔بس اسی بات نے مجھے رُلا دیا۔ ” میں نے اُس لڑکے سے کہا: ” اے بیٹے! کیا تُو میری صُحبت اِختیار کرے گا؟ تا کہ تُو ایسا عِلم سیکھ جائے جو تجھے نفع دے۔ ” اُس نے کہا: ” ایک شرط پر اگر آپ وہ شرط قبول فرمالیں تو میں آپ کی صُحبت اِختیار کر لوں گا اور آپ کی اطاعت بھی کروں گا۔ ” میں نے کہا: ” وہ شرط کیا ہے؟ ” وہ بولا: ” اگر مجھے بھوک لگے تو آپ مجھے کھانا کِھلائیں گے اور اگر میں پیاسا ہو جاؤں تو آپ مجھے سیراب کریں گے،اگر مجھ سے خطا ہو جائے تو آپ مجھے معاف فرما دیں گے،اور اگر میں مر جاؤں تو آپ مجھے زندہ کریں گے۔ ” میں نے اُس سے کہا: ” اے میرے بیٹے! میں تو ان کاموں پر قادر نہیں۔ ” اُس نے کہا: ” اے میرے محترم! پِھر مجھے چھوڑ دیجیے،اِس لیے کہ میں اس کے دروازے پر کھڑا ہونا چاہتا ہوں جو یہ سارے کام کر سکتا ہو۔ ”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…