ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

شادی کا نقصان اورعمرکاراز‎

datetime 22  دسمبر‬‮  2016 |

طائف کے رہنے والے ایک دانشور خلیل ثقفی کسی کام سے ایک ایسے شخص کے پاس گئے جو ضعفِ جسمانی اور لاغری کی وجہ سے بستر پر دراز تھا۔ خلیل ثقفی نے اس کے اپنا مدعا عرض کیا۔ اس لاغر شخص نے نہایت منخنی آواز میں کہا دوست تم میرے بڑے بھائی کے پاس چلے جاؤ وہ تمہارا کام کر دے گا۔ بدقسمتی سے میں سر دست اس لائق نہیں کہ کسی طرح تمہارے کام آسکوں۔۔۔۔

خلیل ثقفی اس شخص کے بڑے بھائی پاس پہنچ گئے۔ انہیں یہ دیکھ کر تعجب ہو اکہ یہ بڑا بھائی اپنے چھوٹے بھائی کے مقابلے میں صحت مند تھا اور اس سے چھوٹا لگتا تھا۔خلیل ثقفی نے بڑے بھائی کے حوالے سے مُدعا بیان کیا ۔ اس نے افوس کا اظہار کیا اور کہا ۔ دوست اس وقت مجھے اپنے کھیتوں میں پہنچنا ہے کھیت کے جو تنے بونے کا کام میں خود انجام دیتا ہوں اور آپ کے کاکام کچھ وقت چاہتاہے ۔اس لیے بہتر یہ کہ تم میرے سب سے بڑے بھائی کے پاس جاؤ۔ وہ ایک بے فکر اور مست الہست انسان ہیں تمہار کام ضرور کر دیں!خلیل ثقفی سب سے بڑے تیسرے بھائی کے پاس پہنچ گئے انہوں نے ایک اٹھائیس تیس سالہ جوان کو پولو کھیلتے دیکھا۔ یہ اس کے قریب پہنچے اور دونوں بھائیوں کے حوالے سے اپنا مطلب عرض کیا۔ ان صاحب نے خلیل ثقفی کا کام کر دیا وہاں رخصت ہوکے گھر آنے سے پہلے خلیل ثقفی نے اس سب سے بڑے بھائی سے پوچھا۔ حضرت کیا آپ واقعی اپنے دونوں بھائیوں سے بڑے ہیں۔خلیل ثقفی کو جواب ملا ۔ ہاں تم شک کیوں کررہے ہو؟خلیل ثقفی نے تینوں کی صحت مندی کا حیرت انگیز فرق بیان کرتے ہوئے کہا ۔۔ آپ تینوں کی صحت میں اتنا بڑا فرق کیو ں پایا جاتا ہے؟

بڑا بھائی خوش فکروں کی طرح کھکھلا کر ہنس دیا۔ بوالا بدقسمتی سے میرے سب سے چھوٹے بھائی کو حد درجہ بدمزاج بیوی ملی ہے جو اسے دیمک کی طرح کھوکھلا کر تی چلی گئی لیکن میرے منجھلے بھائی کی بیوی خوش مزاج ہے اور اس نے اپنے شوہر کی صحت کو اسی حد متاثر کیا ہے جتنا کسی شہتیر پر آرا چلنے کے بعد بُر ادا نکل جانے سے غیر محسوس اثر ہو تا ہے اور رہا میں ؟ تو جنا ب میں ابھی تک کنوارا ہوں ۔میں نے شادی ہی نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…