ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

برے کام کرتا رہوں اور گرفت بھی نہ ہو

datetime 13  دسمبر‬‮  2016 |

ایک شخص ابراہیم ادہم رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا اور کہا کوئی ایسا طریقہ بتائیے جس سے میں برے کام کرتا رہوں اور گرفت بھی نہ ہو۔حضرت ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا چھ باتیں قبول کر لو۔ پھر جو چاہے کرو۔ تجھے کوئی گرفت نہ ہو گی۔ اول یہ کہ جب تو کوئی گناہ کرے تو خدا کا رزق مت کھا۔ اس نے کہا یہ تو بڑی مشکل بات ہے کہ رزاق تو وہی ہے پھر میں کہاں سے کھاؤں گا۔

فرمایا! تو یہ کب مناسب ہے کہ تو جس کا رزق کھائے پھر اس کی نافرمانی کرے دوسرا یہ کہ اگر تو کوئی گناہ کرنا چاہے تو اس کے مُلک سے باہر نکل کر گناہ کرو۔ وہ شخص بولا تمام مُلک ہی اس کا ہے پھر میں کہاں نکلوں.۔ فرمایا تو یہ بات بہت بری ہے کہ جس کے ملک میں رہو اس سے بغاوت کرنے لگو۔ تیسری یہ کہ جب تو کوئی گناہ کرنے لگے تو ایسی جگہ کر جہاں وہ تجھے نہ دیکھے۔ اس نے کہا یہ تو بہت مشکل ہے اس لئے کہ وہ تو دلوں کے بھید بھی جانتا ہے۔فرمایا تو یہ کب مناسب ہے کہ تو اس کا رزق کھائے اس کے ملک میں رہے اور اسی کے سامنے گناہ کرے۔ چوتھے یہ کہ جب ملک الموت تیری جان لینے آئے تو اسے کہنا ذرا ٹھہر جا مجھے توبہ کر لینے دے۔ وہ شخص بولا وہ بھلا مہلت کب دیتا ہے۔ فرمایا تو یہ مناسب ہے کہ اس کے آنے سے پہلے ہی توبہ کر لے۔اس وقت کو غنیمت سمجھ، پانچویں یہ کہ قیامت کے دن جب حکم ہوا کہ اسے دوزخ میں لے جاؤ تو کہنا کہ میں نہیں جاتا، اس نے کہا کہ وہ تو زبردستی بھی لے جائیں گے۔ فرمایا تو اب خود سوچ لے کیا گناہ تجھے زیبا ہے۔وہ شخص حضرت ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ کے قدموں میں گر گیا اور سچے دل سے تائب ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…