ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

خواب کی تعبیر

datetime 10  دسمبر‬‮  2016 |

ایک شخص نے ایک فقیر سے اپنے خواب کی تعبیر چاہی اور بیان کیا کہ میں جنگل میں چلا جا رہا ہوں کہ نا گہاں ایک شیر میرے پیچھے دوڑا، میں خوف کے مارے بھاگا اور جلد ہی ایک درخت کے اوپر چڑھ گیا-

اور شیر درخت کے پاس کھڑا ہو گیا-

میں جس شاخ پر بیٹھا تھا، دیکھا کہ دو چوہے ایک سیاہ اور دوسرا سفید اسے کاٹ رہے ہیں-

نیچے جو دیکھا تو ایک بہت بڑی غار نظر آئی، جس میں ایک اژدہا منہ کھولے اس انتظار میں بیٹھا ہے کہ جونہی میں گروں وہ مجھے اپنا نوالہ بنا لے-میں خوف سے کانپنے لگا، پھر اوپر نگاہ کی تو شاخ کے ساتھ شہد کا ایک چھتہ دیکھا ، میں نے اسے چھیڑا، تو ایک طرف سے شہد ٹپکنے لگا-

اور میں اسے چاٹنے میں مصروف ہو گیا- شہد کی لذت میں ایسا مبتلا ہوا کہ مجھے شیر، اژدہا اور شاخ کاٹنے والے چوہوں کا احساس تک نہ رہا-

پھر اس کے بعد میری آنکہ کھل گئی- فقیر نے کہا ہے بندہ خدا! جنگل سے مراد دنیا ہے- شیر سے مراد ملک الموت ہے- درخت کی شاخ جس پر تو نے کچھ دیر آرام پایا تیری عمر ہے ، جسے دن اور رات کاٹ رہے ہیں-

غار اور اژدہا تیری قبر و لحد ہیں کہ تیری عمر کی شاخ کٹ گئی تو اس میں جا گرے گا- شہد لذت دنیا ہے جس نے تمہیں انجام کار سےبے خبر کر دیا 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…