ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

مصر کے ماہر آثار قدیمہ کا حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اللہ سے کلام کا مقام دریافت کرنے کا دعویٰ

datetime 9  دسمبر‬‮  2016 |

قاہرہ(آئی این پی)مصر کے ایک ماہر آثار قدیمہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اللہ سے کلام کا مقام دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کے ایک ماہر آثار قدیمہ نے وہ مقام دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جہاں اس کے بقول اللہ تعالیٰ نے پہلی بار حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ وہ مقام تھا جہاں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا ‘ اپنے جوتے اتار دو، تم مقدس مقام پر کھڑے ہو۔مصری ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالرحیم ریحان نے بتایا کہ مصر کے کوہ سینا میں واقع خانقاہ سینٹ کیتھرین وہ مقام ہے جہاں اللہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کیا۔ان کا ماننا ہے کہ یہی وہ بات اللہ نے اپنے پیغمبر سے کی جو قرآن مجید میں درج ہے۔

انہوں نے بتایا ‘ تمام تحقیقی رپورٹس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ وہی مقام ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی تجلی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دکھائی تھی جس کے اثر سے وہ بے ہوش ہوگئے اور کوہ طور جل کر سرمے کی مانند سیاہ ہوگیا۔ان کی تحقیق کے مطابق اس خانقاہ میں ایک جھاڑی موجود ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ وہ جلنے والی جھاڑی ہے جہاں اللہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے بات کی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ تو سب کو علم تھا کہ اللہ تعالیٰ نے کوہ سینا میں طور کے مقام پر حضرت موسیٰ علیہ السلام سے بات کی تھی مگر کسی واضح مقام کے بارے میں یہ دعویٰ پہلی بار سامنے آیا ہے۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…