جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

چار بڑی برائیاں

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ایک بار ایک بدو حضوؐر کی خدمت میں آیا اور عرض کیا ’’یا رسولؐ اللہ! مجھ میں چار بڑی برائیاں ہیں۔ میں چوری کرتا ہوں، شراب پیتا ہوں، غیر عورتوں کے پاس جاتا ہوں، جھوٹ بولتا ہوں۔ میں ان میں سے آپؐ کی خاطر ایک برائی چھوڑ سکتا ہوں جو آپؐ فرمائیں۔نبیﷺ نے فرمایا ’’تو جھوٹ بولنا چھوڑ دے‘‘ بدو اسی پر بیعت کر کے چلا گیا۔ دوسرے دن حاضر ہو کر عرض کیا ’’یا رسولؐ اللہ! میں سمجھتا تھا کہ میں نے آسان برائی چھوڑنے پر بیعت کی ہے لیکن اسی کی بدولت اللہ نے فضل فرمایا اور میں اپنی ساری برائیوں سے بچ گیا

میں چوری کرنے چلا۔ خیال آیا کہ کل نبیﷺ پوچھیں گے کہ چوری تو نہیں کی؟ میں جھوٹ بول نہیں سکتا تو پھر سزا میں ہاتھ کاٹا جائے گا تو چوری سے باز آیا۔پھر شراب پینے چلا خیال آیا اگر حضوؐر پوچھیں گے کہ شراب پی؟ تو جھوٹ بول نہیں سکتا پھر سزا میں کوڑے پڑیں گے اور وہ مجھ سے برداشت نہ ہوں گے تو میں نے شراب بھی نہ پی اسی طرح غیر عورتوں کے پاس جاتے وقت خیال آیا تو اس کی سزا سے لرز گیا اور گھر چلا آیا۔ اس طرح میری چاروں برائیاں چھوٹ گئیں نبیﷺ اور جو صحابہ تشریف فرما تھے سن کر بہت خوش ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…