جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہی حلوہ اورڈاکو

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

عضدالدولہ نے ڈاکوؤں کے ایک گروہ کی شکایت کی گئی جو کرد قوم کے تھے۔ یہ لوگ لوٹ کھسوٹ کرتے تھے اور پہاڑی گھاٹیوں میں چھپ جاتے تھے (اس لئے قابو پانا مشکل ہو گیا) تو عضدالدولہ نے ایک تاجر کو بلایا اور اس کو ایک خچر دیا جس پر دو صندوق لدے ہوئے تھے۔ ان صندوقوں میں زہر ملا کر حلوا بند کیا گیا

تھا جس میں نفیس خوشبو ملا دی گئی تھی اور اس حلوے کو بہت خوبصورت برتنوں میں رکھا گیا تھا اور اس کو کچھ دینار عطا کئے اور اس کو حکم دیا کہ قافلہ کے ساتھ روانہ ہو جائے اور یہ ظاہر کرے کہ ان میں ان اطراف کے بعض حکام کی عورتوں کیلئے بطور ہدیہ شاہی حلوہ بھیجا جا رہا ہے۔

تاجر نے تعمیل کی اور قافلہ کے آگے آگے روانہ ہو گیا (جب قافلہ راہ زنوں کی زد میں پہنچ گیا) تو ڈاکو لوگ آ پڑے اور انہوں نے قافلہ کا سب مال و متاع قبضہ میں کیا اور ان میں سے ایک شخص نے خچر پر قبضہ کیا اور جماعت کے ساتھ اس کو بھی پہاڑ پر چڑھا لے گیا اور غریب مسافر ننگے کھڑے رہ گئے۔ پھر خچر والے ڈاکو نے جب صندوق کھولا تو ان میں سے حلوہ ملا جس کی خوشبو پھیل گئی اور بہت نفیس خوشبو تھی وہ اس

سے ڈرا کہ اس کو صرف اپنے پاس چھپایا نہیں جا سکتا تو اس نے تمام ساتھیوں کو آواز دی۔ ان سب نے آ کر ایسی نفیس چیز دیکھی جو اس نے پہلے نہیں دیکھی تھی، یہ سب بھوکے تھے۔ اس پر سب کے سب ٹوٹ پڑے اور خوب کھایا۔ بس کھا کر لوٹے ہی تھے کہ سب کے سب ہلاک ہو گئے۔ پھر تو سب قافلہ والوں نے دوڑ کر ان کے اموال و متاع پر قبضہ کر لیا اور ان کے ہتھیار بھی لے لئے اور جس قدر لوٹا ہوا مال تھا سب کا سب

وصول کر لیا۔ اس سے زیادہ عجیب ترکیب ہمارے سننے میں نہیں آئی جس نے ظالم اور مفسدوں کی قطعاً بیخ کنی ہو گی اور مفسدین کے کانٹے ہمشہ کیلئے کاٹ دیئے گئے ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…