جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

صحت کی قیمت

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ایک بادشاہ کو ریاح خارج نہ ہونے کے باعث سخت تکلیف رہتی تھی شکم ہمیشہ بھرا رہتا تھا۔ شاہی طبیبوں نے ہر چند علاج معالجہ میں بہت کوشش کی۔ لیکن بجائے تحفیف کے مرض تقویت پکڑتا گیا۔ آخر کار اطبائے دربار سے مایوس ہو کر ایک گرانقدر انعام اس مرض کے دفعیہ کے لئے عوام میں مشتہر کر دیا۔ رعیت کے طبیبوں نے بہت کچھ اپنی اپنی حکمت آزمائی کی

لیکن سب بے سود، جوں جوں مرض بڑھتا جاتا تھا، موعودہ و مشتہرہ رقم انعام بھی بڑھتی جاتی تھی۔ حتیٰ کہ انعام کی مقدار نصف سلطنت تک مقرر کر دی گئی۔ لیکن پھر بھی اس انعام کے حاصل کرنے میں کوئی شخص کامیاب نہ ہو سکا۔ درد سر کا علاج تاج سے نہیں ہوتا۔ ’’ایک خدارسیدہ فقیر کو بھی یہ حال معلوم ہوا۔ اس نے بادشاہ کو کہلا بھیجا کہ پوری سلطنت دے دے تو میں علاج کرنے کو تیار ہوں‘‘۔ بادشاہ نے ایسے تکلیف دہ مرض کی موجودگی میں بادشاہت کے مقابلے میں بحالت صحت محنتو مزدوری کرنے کو بدرجہا ترجیح دی۔ اس لئے بیمار بادشاہ سے تندرست کتا اچھا ہے اور پوری سلطنت دینے پر رضامند ہو گیا۔ فقیر نے دعا کی اور بظاہر کوئی دوا بھی دے دی۔ بادشاہ کو ریاح خارج ہونے سے شفا مطلق حاصل ہو گئی اور اس موذی مرض سے کلی طور پر نجات پائی تو حسب وعدہ فقیر کو تاج و تخت سنبھالنےکے واسطے بلایا۔ فقیر نے جواب میں کہلا بھیجا کہ اے بادشاہ! یہ تاج و تخت تجھی کو مبارک ہو۔ میں ایسی بے حقیقت اور ناکارہ چیز کو لینا نہیں چاہتا کہ جس کی قیمت صرف ’’ہوائے شکم‘‘ کا خارج ہونا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…