جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

بادشاہ سلامت :آپ کی حکومت سمندر پر بھی ہے ‎

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

انگلستان کے بادشاہوں میں سے کینوٹ نامی نہایت رحمدل اور نیک مزاج بادشاہ گزرا ہے۔ اس کے امراء وزراء کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی تھی کہ خوشامد سے بادشاہ کو خوش رکھیں۔ ایک روز بادشاہ ساحل بحر پر امراء کے ساتھ ٹہل رہا تھا۔ امراء نے حسب دستور خوشامدانہ گفتگو شروع کی کہ آپ بڑے بھاری بادشاہ ہیں اور بحر و بر کے حاکم ہیں۔ کینوٹ نے کہا، کیا سمندر پر میرا حکم چلتا ہے؟ امراء نے کہا جہاں پناہ سلامت کیوں نہیں۔

کینوٹ نے اپنے ایک نوکر کو حکم دیا کہ کرسی لا کر پانی کے کنارے پاس بچھا دو۔ خود اس کرسی پر چڑھ گیا۔ اور چلا کر حکم دیا ’’اے سمندر! پیچھے ہٹ خبردار میرے پاؤں تر نہ کیجیو۔ میرے امراء نے مجھ سے کہتے ہیں کہ میرا حکم تجھ پر بھی چلتا ہے۔ اس واسطے تجھے میرا حکم ماننا لازم ہے مگر اس وقت جوار بھاٹا آ رہا تھا۔ لہریں کنارے کی طرف بڑھتی چلی آتی تھیں۔ تمام امراء چپکے کھڑے حیرت سے تماشہ دیکھ رہے

تھے۔ سب کو خیال تھا کہ بادشاہ دیوانہ ہو گیا۔ حکم دینے سے یہ سمندر بھلا کب مانتا ہے؟ بادشاہ نے امراء کی طرف مخاطب ہو کر کہا۔ ’’تم نے کہا کہ سمندر میرا حکم مانے گا مگر مجھے تمہاری بات کا اعتبار نہ تھا۔ میں بیشک بادشاہ ہوں۔ مگر بادشاہ بھی آخر انسان ہوتا ہے۔ اللہ ہی سمندر سے کہہ سکتا ہے کہ تو یہاں تک بڑھے گا اور آگے نہیں‘‘۔ یہ کہہ کر کینوٹ نے اپنا تاج اتارا اور پھر کبھی نہ پہنا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…