جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

تمہارا لڑکا مر گیا ہے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ایک بیوہ عورت کا اکلوتا لڑکا مر گیا، لیکن فرط محبت سے وہ بیچاری مامتا کی ماری اس کو زندہ خیال کر کے اس کے علاج کی کوشش میں در بدر ماری پھرتی تھی، ہر چند حکما اس کو سمجھاتے کہ تمہارا لڑکا مر چکا ہے لیکن جوش محبت میں اندھی ہونے کے باعث اس کو یقین نہ آتا تھا۔

آخر کار لوگ اس کو مہاتما بدھ کے پاس لے گئے کہ شاید وہ اپنی تدبر و دانائی سے اس عورت کو سمجھا سکیں۔ مہاتما بدھ نے اس سے کہا کہ فی الحقیقت تمہارا لڑکا مر گیا ہے لیکن میں اس کو زندہ ضرور کر سکتاہوں بشرطیکہ تو مجھے ایسے گھر سے پانی کا ایک کٹورا لا کر دے جس گھر میں کبھی کوئی آدمی مرا نہ ہوتاکہ میں اس پانی پر تیرے بیٹے کو زندہ کرنے کا منتر پھونکوں۔اس عورت نے پانی حاصل کرنے کے لئے تمام شہر چھان مارا لیکن کوئی گھر ایسا نہ ملا جس میں کوئی نہ مرا ہو۔ بلکہ بہت سے گھروں میں سے تو جو جواب ملا وہ یہ کہ مرے زیادہ ہیں اور زندہ کم ہیں۔ مہاتما نے اس سے کہا کہ جب تمام شہر میں تجھے ایک گھر بھی ایسا نہیں ملا جس میں کوئی مرا نہ ہو تو تُو اپنے مرے ہوئے لڑکے کے زندہ ہونے کی کیا امید کر سکتی ہے؟ اس بات سے اس عورت کو صبر اور اپنے لڑکے کے مر جانے کا یقین آ گیا اور اس کی تجہیز و تکفین پر رضامند ہو گئی۔ایک بزرگ کا قول ہے کہ اگر بندوں کو اپنی موت معلوم ہوتی، تو بڑے بڑے اونچے گنبدوں والے محل نہ بنتے، نہ کبھی بازار لگتا ،نہ کبھی خرید و فروخت ہوتی، نہ باہمی عداوت ہوتی، نہ کوئی کوتوال اور پاسبان ہوتا۔ کھلے دروازے سب آرام سے سوتے اور یاد الٰہی کرتے۔ یہ سب جھمیلے موت کے بھولنے سے ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…