ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

خواجہ فرید الدین عطارؒ کا واقعہ شہادت

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

625ھ میں سیل تاتار نے تمام عالم اسلام کو تہہ و بالا کر ڈالا۔ وحشی تاتاری 627ھ میں بلاداسلام کو تاخت تاراج کرتے ہوئے نیشاپور بھی آ پہنچے۔ خواجہ فرید الدین عطارؒ وہیں مقیم تھے۔ ایک تاتاری سپاہی نے ہنگامہ داروگیر میں ان کو بھی پکڑ لیا اور اپنے ساتھ لے چلا برابر سے ایک دوسرے سپاہی نے کہا ’’اس بڈھے کو ہزار روپے میں فروخت کر دو‘‘۔

خواجہ صاحب نے پہلے سپاہی سے کہا ’’اتنی قیمت پر مجھے مت بیچنا میری قیمت ہزار روپے سے کہیں زیادہ ہے‘‘۔سپاہی انہیں کھینچتا ہوا آگے بڑھ گیا۔ راستے میں ایک سپاہی نے اس سے کہا۔ اس بڈھے کو گھاس کے ایک گٹھے کے عوض مجھے دے دو۔ اب خواجہ صاحب نے پہلے سپاہی سے کہا بھئی اب مجھے ضرور بیچ ڈالو۔ میری قیمت تو اس گھاس کے گٹھے سے بھی کم ہے۔ سپاہی یہ سن کر جھلا اٹھا اور اس نے تلوار کے ایک وار سے خواجہ صاحبؒ کو شہید کر ڈالا۔ ایک اور روایت میں ہے کہتاتاری نیشاپور کی اینٹ سے اینٹ بجاتے جب خواجہ عطارؒ کی خانقاہ میں گھسے تو آپ سترہ دریشوں کے ساتھ یادالٰہی میں مشغول تھے۔ تاتاریوں نے بے گناہ درویشوں کو بے دریغ قتل کرنا شروع کر دیا۔ خواجہ صاحبؒ کا دل ان کی مظلومی پر تڑپ اٹھا اور وہ پکار اٹھے۔ یہ کیسی تیغ قہاری ہے یہ کیسی تیغ جباری ہے۔ جب تاتاری خواجہ صاحب کی طرف بڑھے تو آپ نے مسکرا کر فرمایا۔ سبحان اللہ یہ کتنا بڑا کرم ،عزت افزائی اور احسان ہے یہ کہہ کر تلوار کے نیچے سر رکھ دیا اور جام شہادت نوش فرمایا۔ اس وقت آپ کی عمر ایک سوچودہ برس کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…