جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

حجاب

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

برقعے میں لپٹی چہرے پر نقاب لیے ایک مسلمان عورت فرانس کی ایک سپر مارکیٹ میں خریداری کر رہی تھی، ٹرالی میں مطلوبہ سامان ڈالنے کے بعد وہ کیش کاونٹر کی طرف ادائیگی کیلئے بڑهی. ایک چست لباس پہنے ہوئے سیلز گرل جو اپنےنقش ونگار سے عرب لگ رہی تھی. اس نے حجاب میں لپٹی اس عورت کو ایک حقارت کی نظر سے دیکھا اور بڑبڑاتے ہوئے اس کا حساب بنانے لگی. حجاب عورت خاموش کهڑی تهی، لیکن اس کی خاموشی سیلز گرل کیلئے مزید جنجھلاہٹ کا باعث بنی. بولی. پہلے کیا کم مسائل ہیں فرانس میں ہم مسلمانوں کیلئے،

روز ایک نئی مصیبت کهڑی ہوتی ہے، تمہارا یہ نقاب ہی تو ان مسائل کی جڑ ہے.ہم یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ ہم یہاں تجارت یا سیاحت کیلئے آتے ہیں، دین کی اشاعت اور اسلاف کی تاریخ بیان کرنے نہیں.اگر تم اتنی ہی دیندار ہو تو واپس جاو اپنے وطن اور جیسے چاہو رہو. ہماری جان چهوڑوپردہ دار خاتون نے اپنا پرس کاونٹر پر رکھا اور اپنے چہرے سے نقاب ہٹادیا. نیلی آنکھیں، سنہرے بال..یورپی نقوش.کہنے لگی، میں خاندانی فرانسیسی ہوں، یہ فرانس تمہارا نہیں، میرا وطن ہے، پر میرا دین اسلام ہے. بات اور کچھ نہیں ہے، بات صرف یہ ہے کہ تم نے اپنے دین کو بیچ دیا ہے..اور میں نے اسے خرید لیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…