ایک آدمی بکری کی رسی تھامے جا رہا تھا کسی شخص نے راستے میں اس سے کہا: مجھے معلوم ہے کہ یہ بکری تمہارے پیچھے کیوں آ رہی ہے کیونکہ تم نے اسے رسی سے باندھ رکھا ہے اس آدمی نے کہا :یہ بات نہیں…. اس نے اتنا کہا اور بکری کے گلے سے رسی نکال دی… مگر بکری پھر بھی اس کے پیچھے بھاگتی جا رہی تھی. اس شخص نے پیچھے سے سدا لگا کر حیرت سے پوچھا! آخر کیا بات ہے کہ یہ بکری تمہارے پیچھے پیچھے آتی ہے؟
اس آدمی نے جواب دیا: یہ احسان احساس اور محبت کی رسی ہے جو نظر نہیں آتی. بکری جب بھوکی ہوتی ہے تو میں اسے کھلاتا پلاتا ہوں دھوپ چھاؤں پے باندھتا ہوں سردی گرمی سے بچاتا ہوں یہ میری احسان شناس ہے اور اسے میرے احسانوں کی رسی نے باندھ رکھا ہے.. اس پوسٹ کے بعد صرف ایک سوال کروں گا کے کیا ہم بھی مالک کے بتائے ہوئے طریقے پے چل رہے ہیں وہ تو ہر دن کا رزق دے رہا ہے اور صحت جسم اور اس طرح کی نہ جانے کتنی نعمتیں دے رکھی ہیں اور کیا ہم بھی اس کی احسانوں کی رسی سے باندھے ہوئے ہیںسات باتیںایک شخص ایک عقلمند کے پیچھے سات سو میل’ سات باتیں دریافت کرنے کے واسطے گیا۔۔ جب وہاں پہنچا تو کہا !!!میں اتنی دور سے سات باتیں دریافت کرنے آیا ہوں ۔۔”آسمان سے کون سی چیز زیادہ بھاری ہے ؟زمین سے کیا چیز وسیع ہے ؟پتھر سے کون سی چیز زیادہ سخت ہے ؟کون سی چیز آگ سے زیادہ جلانے والی ہے؟کون سے چیز زمہریر سے زیادہ سرد ہے ؟کون سی چیز سمندر سے زیادہ غنی ہے ؟یتیم سے زیادہ کون بدتر ہے ؟عقلمند نے جواب دیا !!بے گناہ پر بہتان لگانا آسمانوں سے زیادہ بھاری ہے ۔۔اور حق زمین سے زیادہ وسیع ہے اور کافر کا دل پتھر سے زیادہ سخت ہوتا ہے ۔۔حرص و حسد آگ سے زیادہ جلائے جانے والی ہیں
اور رشتے داروں کے پاس حاجت لے جانا اور کامیاب نہ ہونا زمہریر سے زیادہ سرد ہے ۔۔قانع کا دل سمندر سے زیادہ غنی ہے اور چغل خور کی حالت یتیم سےبدتر ہوتی ہے



















































