نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ صرف آدھے گھنٹے کا مطالعہ آپ کی زندگی میں کیا اثر کرسکتا ہے، اس ضمن میں ایک 12 سالہ طویل مطالعہ کیا گیا جس کے لیے امریکا میں ییل یونیورسٹی کے ماہرین نے 50 سال سے زائد عمر کے 3 ہزار سے زائد افراد کو مطالع کیا۔ مطالعے سے معلوم ہوا کہ ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے تک کتاب کا مطالعہ کرنے والے افراد میں اس دوران موت کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہوگیا۔ مطالعے میں شامل افراد سے ان کی صحت اور مطالعے کی عادت کے بارے میں بھی پوچھا گیا اور لوگوں کو 3 گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں پہلا گروہ مطالعہ نہیں کرتا تھا، دوسرے گروہ میں ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے تک مطالعہ کرنے والے لوگ اور تیسرے گروہ میں اس سے زیادہ وقت تک پڑھنے والے رضاکار شامل تھے جب کہ زیادہ مطالعہ کرنے والوں میں خواتین سرِ فہرست تھیں۔
مطالعہ ختم ہونے کے بعد انکشاف ہوا کہ جن افراد نے ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے مطالعے میں گزارے وہ کتاب نہ پڑھنے والوں کے مقابلے میں 23 ماہ یعنی 2 سال زیادہ زندہ رہے۔ ماہرین کے مطابق ناول کی جگہ اخبارات، رسائل اور جرائد پڑھنے والوں پر بھی اس کا اثر ہوتا ہے لیکن اتنا زیادہ مضبوط نہیں ہوتا۔ ماہرین نے بتایا کہ روزانہ نصف گھنٹہ تک کتاب پڑھنے سے عمر بڑھ سکتی ہے، غالباً اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ کتابوں کے مطالعے سے ذہنی مسرت اور سکون ملتا ہے اور دماغ کی صلاحیت بڑھتی ہے :۔
روزانہ کچھ دیر کتاب پڑھنے کے ایسے فوائد کہ جان جائیں تو آپ بھی اسے اپنی عادت بنا لیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































