بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی نائب صدر اور پاکستانی اونٹ چلانے والے کی لازوال دوستی کی انوکھی داستان

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وڈیو نے ماضی کے خوشگوار پاکستان اور پاکستانیوں کی اس محبت کو ایک بار پھر تازہ کردیا جوکبھی سرحدوں کی محتاج نہیں رہی۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے کی جاری کردہ وڈیو میں کراچی کے ایک رہائشی بشیر احمد ساربان (مرحوم) کا دلچسپ واقعہ بیان کیا گیا ہے۔

امریکی قونصل خانے کی جاری کردہ وڈیو کے مطابق بشیر احمد ساربان (مرحوم) کے بیٹے نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میرے والے امریکی لوگوں کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ یہ بہت اچھے لوگ ہیں۔ ان میں سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا بھی کرتے ہیں۔ امریکی جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ مئی 1961 ء کی بات ہے کہ میرے والد صاحب کراچی میں کارساز کے مقام پر اونٹ گاڑی چلا رہے تھے ۔ انہوں نے دیکھا کہ آگے رش لگا ہوا ہے اور گاڑی نہیں جانے دی جا رہی تو پتہ یہ چلا کہ امریکی نائب صدر دورے پر آ رہے ہیں۔ اسی اثناء میں امریکی نائب صدر لینڈن جانسن نے میرے والد کو دیکھا تو امریکی نائب صدر میرے والد کے پاس پہنچ گئے اور ان سے آکر ہاتھ ملایا اور کہا کہ مجھ سے دوستی کرو گے؟ تو میرے والد نے جواب دیا کہ ہاں! اسی وقت لینڈن جانسن نے میرے والد کو امریکی دورے کی دعوت بھی دے دی۔ اس پر میرے والد کو پاکستانی حکومت ، چلنا ، بیٹھنا، اٹھنا ، کپڑے پہننا اور بات کرنا سکھایااور ان کیلئے شیروانی، جناح کیپ اور دیگر نفیس ملبوسات ان کے لئے تیار کروائے گئے ۔اس کے بعد میرے والد کیلئے وہ تاریخی لمحہ تھا جب وہ 15 اکتوبر 1961 ء کو امریکہ پہنچے ۔ میرے والد کو امریکہ میں وی آئی پی کے طور پر خوش آمدید کہا گ

اور وہ امریکی اخبارات کی شہ سرخیوں کا حصہ بنے رہے۔ میرے والد کے بھرپور استقبال پر امریکی ٹی وی نے نیوز بلیٹن بھی جاری کیا۔ جب میرے والد جہاز سے نیچے اترے تو امریکی نائب صدر بصد خلوص و محبت ان کے استقبال کیلئے وہاں موجود تھے اور انہیں ریسیو کرنے پر لینڈن جانسن نے اردو میں خوش آمدید بھی کہا۔ جس پر میرے والدنے جواب دیا کہ مجھے مدت ہو گئی تھی آپ سے ملے ہوئے ، میری خدا سے یہی التجاء تھی کہ

کب خدا آپ سے ملوائے۔ امریکی نائب صدراور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے میرے والد کی زبردست میزبانی کی اور میرے والد ٹیکساس ، نیویارک سمیت کئی شہروں میں وی آئی پی کے طور پر گھومتے رہے۔ اسی دورے میں ایک بارامریکی نائب صدر لینڈن جانسن اور میرے والد کی گھوڑوں پر ریس ہو گئی تو میرے والد صاحب جیت گئے۔ یہ ان کیلئے انتہائی یادگار لمحہ تھا۔ اس کے بعد میرے والد واپس پاکستان آ گئے

مگر امریکی نائب صدر کے ساتھ خط و کتابت جاری رہی جس میں لینڈن جانسن کہا کرتے تھے کہ مجھے تمہاری بڑی یاد آتی ہے‘‘۔بشیر احمد ساربان (مرحوم ) کے بیٹے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ22 جنوری 1973 ء کو لینڈن جانسن انتقال کر گئے تھے جس سے دنیا کی اس نوکھی اور خوبصورت دوستی کا باب بند ہو گیااور میرے والد صاحب کا 15 اگست 1992 ء میں انتقال ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…