نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ دنیا انسانوں کے ساتھ ساتھ غیر مرئی چیزوں سے بھی بھری پڑی ہے ۔ماوارائی مخلوق لوگوں کا دلچسپ موضوع بھی ہے ۔ آئے روز اس قسم کے واقعات سننے کو ملتے رہتے ہیں ۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کیمطابق امریکہ میں جوڈی نامی ایک خاتون کو اپنی ماں کے گھر سے ایک وائس میل پیغام موصول ہوا، مگر جب اس نے واپس اس نمبر پر کال کی تو آگے سے ایک ایسی چیز کی آواز سنائی دی کہ اس کے اوسان خطا ہو گئے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ آواز ایک بھوت کی تھی جو بقول جوڈی اس کی والدہ کے گھر میں رہتا تھا اور بچپن سے اسے تنگ کرتا رہا ہے۔ جوڈی نے بھوت کے ساتھ ہونے والی یہ گفتگو یوٹیوب پر شیئر کی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ سن چکے ہیں۔
جوڈی کا کہنا تھا کہ ’’میرا بچپن اس غیرمرئی مخلوق کی حرکتوں سے بھرا ہوا ہے۔یہ بھوت بچپن میں بھی مجھے تنگ کرتا رہتا تھا۔ ایک بار تو اس سے نجات کے لیے ایک پادری کو بھی بلایا گیا تھا۔ میں اس کی آواز کو اچھی طرح پہچانتی ہوں۔میں نے میل باکس میں آنے والے پیغام کے متعلق اپنی والدہ سے پوچھا۔ مجھے شبہ تھا کہ انہوں نے غلطی سے یہ پیغام بھیج دیا ہو گا تاہم انہوں نے ایسا کوئی بھی پیغام بھیجنے کی تردید کر دی۔ جوڈی کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ اس پیغام کے جواب میں آنے والی جوڈی کی کال بھی انہوں نے نہیں سنی۔ ‘‘ واضح رہے کہ جوڈی کو بھوت نے فون پر اپنی عجیب و غریب آواز میں ’’چھپاؤ‘‘ گھر جاؤ‘‘ ’’جلدی‘‘کے الفاظ کہے تھے۔
کیا جن، بھوت، چڑیلیں،کیا انسانوں سے مخاطب بھی ہوتی ہیں ؟ حیران کن انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































