دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت شام کا شہر الیپو میدان جنگ بنا ہوا ہے اور شہری خوراک ، ادویات و دیگر روزمرہ اشیا کی شدید قلت کا شکار ہو چکے ہیں۔ بشارالاسد کی حکومتی افواج نے شہرکا چاروں طرف سے محاصرہ کر رکھا ہے۔ ایسے میں روسی افواج نے فاقوں سے مرتے الیپو کے شہریوں کے لیے ایک سڑک خالی کر رکھی ہے تاکہ جو باشندہ شہر سے نکلنا چاہیے نکل جائے، مگر یہ سڑک ’’موت کی سڑک‘‘ بن گئی ہے اور کسی شہری کی جرات نہیں کہ وہ اس کے ذریعے الیپو سے نکل جائے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سڑک کے دونوں طرف نشانہ باز چھپ کر بیٹھے ہیں اور جو بھی نکلتا ہے اسے گولی سے اڑا دیتے ہیں۔اب الیپو کے شہریوں کے پاس دو ہی راستے ہیں، الیپو میں رہتے ہوئے فاقوں سے مر جائیں یا اس ’موت کی سڑک‘ کے راستے فرار ہونے کی کوشش کر کے کسی خفیہ سنائپر کی گولی کا نشانہ بن جائیں۔
امدادی ایجنسیوں نے شام کے صدر بشارالاسد سے مطالبہ کیا ہے کہ الیپو کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کیا جائے اور شہرکے باغیوں کے زیرقبضہ علاقے کی تباہی روکی جائے۔شہر کے اس حصے میں اڑھائی لاکھ سے زائد شہری پھنسے ہوئے ہیں۔روس نے چند روز قبل پھنسے شہریوں کو راستہ دینے کے لیے بوستان القصر کوریڈور کا محاصرہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اب تک چند لوگ ہی اس راستے سے باہر آئے ہیں۔ انسانی حقوق کی ایک برطانوی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رمی عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ’’لوگ باغیوں کے زیرقبضہ علاقے سے نکلنا چاہتے ہیں مگر سڑک کے دونوں اطراف خفیہ سنائپرز بیٹھے ہیں اس لیے مارے جانے کے خوف سے لوگ باہر نہیں آ رہے۔‘‘ امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ’’اس وقت الیپو میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ جنگ نہیں ہے۔ اب وہاں صرف شہری اور شہریوں کی تباہی ہو رہی ہے اور جنگجو?ں اور عام شہریوں میں کوئی فرق نہیں کیا جا رہا۔‘‘
ہولناک موت کی سڑک ۔۔۔ کہاں ہے اور نام کیوں پڑا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































