اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پتھروں کے دور سے نکلنے والا انسان آج کے اس تیز رفتار دور میں داخل ہو گیا مگر تصوراتی دنیامیں رہنے والے آج بھی اسی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں ۔ معروف بھارتی میڈیا کی رپور ٹ کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اتر اکھنڈ کے حکام نے ایسی ہی ’دانائی‘ کا ثبوت دیتے ہوئے اس جادوئی بوٹی کی تلاش شروع کردی ہے جسے ہندومت کی قدیم کتاب رامائن میں ’مردے کو زندہ کردینے والی بوٹی‘ بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے حکام چین کی سرحد کے ساتھ ہمالیہ کے پہاڑوں میں ’’سنجیونی بوٹی‘‘ کی تلاش پر 25 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 40 کروڑ پاکستانی روپے) خرچ کرنے کی تیاری کرچکی ہے۔ اگرچہ طب جدید کے ماہر سائنسدان بارہا اس خام خیالی کو رد کرچکے ہیں کہ دنیا میں کسی ایسی بوٹی کا وجود ہے جو زندگی لوٹاسکتی ہو، مگر بھارتی دانشمندوں کو کوئی کیسے سمجھائے۔ ریاست اتراکھنڈ کے وزیر برائے متبادل ادویات سرندرا سنگھ کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں کوشش کرنا ہی ہوگی اور یہ کوشش ضائع نہیں جائے گی۔ اگر ہم پرعزم رہے تو یقیناًاسے تلاش کر ہی لیں گے۔‘‘
مردے کو زندہ کر نے والی بوٹی، کیا اس بات میں واقعی کوئی حقیقت ہے ؟ سائنسدانوں کے حیرت انگیزانکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































