مشتمل ایک کتابچہ بھی صارفین کو دیا جاتا ہے۔

اسنیک مساج سینٹرز کے مالکان کا دعویٰ ہے کہ سانپوں سے مساج سے ذہنی تناؤ میں کمی ہوتی ہے ، کیونکہ سانپوں کی نقل و حرکت اور خوف کے باعث جسم کے اندر ایڈرنالین نامی رطوبت خارج ہوتی ہے ، جس کا انسان کے میٹا بولزم پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
انڈونیشیا میں جب پہلی بار مساج سینٹر کھلا تھا ، تو اس وقت سانپوں کے منہ پر پٹی باندھ کر صارفین کے جسم پر چھوڑا جاتا تھا۔
تاہم اب مساج کروانے والے افراد ان سانپوں کے عادی ہوگئے ہیں ، اس لیے ان کے منہ کو باندھنے کی ضرورت نہیں پڑتی ، لیکن صارف کے کہنے پر اب بھی منہ باندھا جاتا ہے۔ سانپوں کے مساج کا یہ منفرد طریقہ ہاتھوں سے زیادہ بہتر ہے اور اس کے ذریعے جسمانی تھکن کے ساتھ ساتھ نفسیاتی دباؤ بھی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں ان مساج سینٹروں کی مقبولیت کے بعد کیوبا اور روس میں بھی اس قسم کے مساج سینٹر کھل گئے ہیں۔ اور ان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔



















































