جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں پنچایت نے شوہر کے جرم کی انوکھی سزا بیوی کو دیدی

datetime 6  جولائی  2016 |

بھارت یوں تو دنیا کی بڑی جمہوریت اور روشن خیالی کا دعویٰ کرتےنہیں تھکتا لیکن اس کی سرزمین پر عورت کی جس طرح تذلیل ہوتی ہے اس کی مثال بہت کم معاشروں میں ہی ملتی ہے اور اب ایسی ہی ایک مثال اور سامنے آئی ہے جہاں ریاست راجستھان میں پڑوسی کی بیوی کو بھگا کر تو شوہر لے گیا لیکن پنچایت نے اس کی بیوی کو انوکھے سزا سناتے ہوئے پڑوسی کے ساتھ رہنے کا حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے ضلع بندی کے گاؤں کی پنچایت کے پاس راجیندرا میگوال نامی شخص نے شکایت دراج کرائی کہ اس کی بیوی اپنے 2 بچوں کے ساتھ پڑوسی کالو لال میگوال کے ساتھ بھاگ گئی ہے جس پر پنچایت نے کاررورائی کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ کالو لال کی بیوی راجیندرا کو 3 لاکھ روپے جرمانے کے طور پر ادا کرے یا پھر اس کے ساتھ اس کے گھر میں رہے۔بھارتی پولیس کے مطابق کالو لال کی بیوی فیصلے کے وقت پنچایت میں موجود نہیں تھی تاہم خاتون کی جانب سے پنچایت کے فیصلے کی تھانے میں شکایت دراج کرائی گئی ہے جس پر واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی ریاست راجستھان میں عام طور پر جھگڑوں کے فیصلے پنچائت کرتی ہے جس کے ممبر کوئی منتخب نہیں کرتا بلکہ یہ گاؤں کے چند اہم اور بزرگ افراد پر مشتمل ہوتی ہے اگرچہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی تاہم پنچائت  کے کم و بیش تمام ہی فیصلے گاؤں کے لوگوں کو ماننا پڑتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…