جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین کا وہ امیر ترین شخص جسے KFCنے نوکری دینے سے انکار کردیاتھا

datetime 19  مئی‬‮  2016 |

 عزم و ہمت وہ قوت ہے جو بے سروسامان اور بے آسرا لوگوں کو بھی شہرت و دولت کی بلندیوں تک پہنچاسکتی ہے۔چین کے مشہور بزنس مین جیک ماکی زندگی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے کبھی کے ایف سی ریسٹورنٹ نے ملازمت دینے سے انکار کردیا تھا لیکن آج وہ دنیا کا 70 واں امیر ترین شخص ہے۔ پچاس سالہ جیک کی انٹرنیٹ کمپنی ”علی بابا“ نے حال ہی میں نیویارک سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز کیا ہے اور ایک دن میں ہی اس کے شیئرز میں 38 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ کمپنی 230 ارب ڈالر (تقریباً 230 کھرب روپے) کے اثاثوں کے ساتھ فیس بک سے بھی آگے نکل گئی ہے۔ جیک نے اپنی زندگی کے اتار چڑھاﺅ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ 15 سال پہلے وہ چین کے ایک سکول میں انگریزی کا استاد تھا اور تقریباً 2000 روپے ماہانہ کماتا تھا۔ جب اس نے بہتر ملازمت کی تلاش شروع کی تو ناکامی ہوئی اور یہاں تک کہ کے ایف سی کے ایک ریسٹورنٹ نے بھی اسے ملازمت دینے سے انکار کردیا۔ یہ بھی یاد رہے کہ جیک وہی شخص ہے جو کالج میں داخلے کے امتحان میں دو بار فیل بھی ہوا تھا۔خوش قسمتی سے اسے بطور مترجم امریکہ جانے کا موقع ملا تو اس نے زندگی میں پہلی دفعہ کمپیوٹر کو انٹرنیٹ سے رابطے میں دیکھا اور اس کے ذہن میں اپنی کمپنی بنانے کا خیال آیا۔ ”علی بابا“ کمپنی آن لائن خرید و فروخت کرنے والوں کو خدمات فراہم کرتی ہے اور چین میں 80 فیصد آن لائن خرید و فروخت اس کے ذریعے ہوتی ہے۔ جیک نے بتایا کہ اس نے فلم ”فورسیٹ گمپ“ بار بار دیکھی ہے اور اس کا ہیرو گمپ اسے ہمت اور حوصلہ دیتا ہے۔ گمپ ایک کم فہم شخص ہے لیکن وہ کبھی حوصلہ نہیں ہارتا اور مسلسل کوشش کرتا رہتا ہے۔ جیک نے اسی خوبی کو اپنی کامیابی کا راز بتایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…