جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

وادی نیلم کا قدرتی حسن اور بہار کے نت نئے رنگ

datetime 13  مئی‬‮  2016 |

neemum-valley-300x199

فوجیں مورچوں سے ان لوگوں کی نگرانی کرتی ہیں‘ یہ انتہائی جذباتی جگہ ہے‘ یہاں ہر سال ایسے درجنوں واقعات پیش آتے ہیں جو سنگدل سے سنگدل انسان کو تڑپا دیتے ہیں‘ لوگ اپنے عزیزوں کو سامنے دیکھ کر تیز رفتاردریا میں چھلانگ لگا دیتے ہیں‘ یہاں کے لوگ ایک ماں اور اس کے دو بیٹوں کا قصہ سناتے ہیں‘ ماں مقبوضہ علاقے میں تھی اور بیٹے آزاد علاقے میں۔ یہ عید پر ایک دوسرے کو دیکھنے آئے‘ ماں نے بچوں کو دیکھا تو فرط جذبات میں دریا میں چھلانگ لگا دی‘بیٹے بھی بے تاب ہو گئے‘ وہ بھی پانی میں کود گئے اوریوں تینوں بہہ کر ماضی کا قصہ بن گئے‘ ٹیٹوال میں لکڑی کا ایک پل بھی ہے‘ یہ پل آدھا پاکستان میں ہے اور آدھا بھارت میں‘ درمیان میں سفید لکیر لگا کر اسے تقسیم کیا گیا ہے‘ دونوں حکومتیں پرمٹ دے کر ہر سال چند درجن کشمیریوں کو یہ پل پار کرنے کی اجازت دیتی ہیں‘ پرمٹ کا عمل بہت مشکل ہے‘ کشمیری اسے آسان دیکھنا چاہتے ہیں‘سڑک ٹیٹوال سے لوات تک لائین آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ چلتی ہے‘ ہم نے کھلی آنکھوں سے بھارتی فوجیوں کو مورچوں سے جھانکتے اور ایل او سی پر چہل قدمی کرتے دیکھا‘ بھارتی پوسٹیں بھی صاف نظر آتی ہیں‘ یہ سڑک 2003ء تک ناقابل استعمال تھی‘ دونوں طرف سے بھاری گولہ باری اور فائرنگ ہوتی تھی‘ مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو چکی تھی‘ جنرل پرویز مشرف نے 2003ء میں اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ مل کر ایل او سی پر امن قائم کر دیا‘ نیلم میں امن ہوا‘ لوگ آزادانہ نقل و حرکت کرنے لگے‘ آج نیلم روڈ پر ٹریفک رواں دواں رہتی ہے‘ مورچے موجود ہیں لیکن فائرنگ نہیں ہوتی‘ لوگ جنرل مشرف کو روزانہ ہزاروں دعائیں دیتے ہیں‘ عید کے دنوں میں چاروا‘ سجیت گڑھ‘ ہرپال‘ بجوات‘ شکرگڑھ اور چپراڑ کی ایل او سی پر لڑائی شروع ہو گئی‘ لڑائی کی خبریں نیلم پہنچیں تو لوگ پریشان ہو گئے‘ لوگ یہاں امن چاہتے ہیں‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…