جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

سالانہ چار لاکھ ڈالر کی نوکری اور امیدوار کوئی نہیں, اگر آپ خواہشمند ہیں تو ضرور پڑھیں

datetime 25  اپریل‬‮  2016 |

نیوزی لینڈ کے دوردراز قصبے ٹوکورا کے ایک رہائشی ڈاکٹر ایلن کینی نے سالانہ چار لاکھ ڈالر کے عوض نوکری کےلیے اشتہار دیا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود بھی کسی نے اس نوکری میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔عمر رسیدہ ڈاکٹر نے جنرل پریکٹیشنر کی اسامی کے لیے اشتہار چار ماہ پہلے دیا تھا۔ انتہائی پ±رکشش تنخواہ کی پیش کش کے باوجود ابھی تک اسے ایک بھی درخواست موصول نہیں ہوئی۔اس قدر پرکشش آفر کے بعد بھی کوئی درخواست موصول نہ ہونے کی اہم وجہ قصبے کا محل وقوع ہے۔ ٹوکورا جو کہ نیوزی لینڈ سے دوردراز قصبہ ہے اور یہاں کوئی ڈاکٹر آنے کے لیے تیار نہیں ہوتا، کیوں کہ آکلینڈ جیسے بڑے شہروں کے مقابلے میں ایک چھوٹے سے قصبے میں ڈاکٹر کی ملازمت نوجوان ڈاکٹروں کے لیے کوئی کشش نہیں رکھتی۔ٹوکورا کی آبادی دس ہزار سے زائد ہے۔ قصبے کا واحد ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے ماہانہ اوسطاً ایک ہزار سے زائد افراد علاج معالجے کے لیے ڈاکٹر ایلن سے رجوع کرتے ہیں۔ڈاکٹر ایلن مریضوں کی زائد تعداد اور قصبے کا واحد ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے روزانہ چالیس سے زائد مریضوں کا معائنہ اور علاج کرنے پر مجبور ہے اور اس کے لیے انہیں ایک اور ڈاکٹر کی بھی ضرورت ہے لیکن کوئی امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکیلے علاج کرنے پر مجبور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…