جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

دبئی اور سعودی عرب کا بڑا اعلان، اعلان سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 11  اپریل‬‮  2016 |

دبئی(نیوزڈیسک) دبئی نے دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے بھی بلند عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔عمار کے چیئرمین محمد الابار نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عمارت کی تعمیر میں تقریباً ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ بر خلیفہ سے تھوڑی اونچی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ شہر کو 2020 سے قبل اس عمارت کو بطور تحفہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ عمارت کی حتمی اونچائی اس کی تکمیل کے بعد ہی بتائی جائے گی۔ہسپانوی اور سوئس آرکیٹیکٹس کی جانب سے تعمیر کی جانے والی عمارت میں مشاہدے کے لیے کچھ ڈیکس مخصوص کیے جائیں گے جبکہ اس میں 18 سے 20 ایسی منزلیں ہوں گی جہاں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہوں گے۔برج خلیفہ 2700 فٹ بلند عمارت ہے جسے تعمیر کرنے میں 1.5 ارب روپے لاگت آئی تھی۔ اسے عوام کے لیے جنوری 2010 میں کھولا گیا تھا۔الابار نے اپنی تعمیر کی جانے والی عمارت کے بارے میں کہا کہ لوگ اپنی جائیداد خریدنے سے قبل چاہیں گے کہ وہاں سے وہ اس نئی عمارت کا منظر دیکھ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ عمارت مینار نما ہوگی جسے کیبلز کا سہارا بھی حاصل ہوگا۔خیال رہے کہ سعودی عرب بھی جدہ میں ایک عمارت تعمیر کررہا ہے جو برج خلیفہ سے بلند ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…