جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے سحر میں ڈوبی آسٹر یلوی سیاح

datetime 6  اپریل‬‮  2016 |

تحریر : زاہد منیر

پاکستان میں قدرت کے ایسے حسین مناظر موجود ہیں جنہیں دیکھ کر انسان سحر میں مبتلا ہوجاتا ہے اور اس کے دل میں دوبارہ ان دلفریب مناظر کا نظارہ کرنے کی خواہش ضرور جنم لیتی ہے ، گذشہ عشرہ سے پاکستان میں جاری امن و امان کی زبوں صورتحال نے سیاحت کو بھی کم کر دیا ہے ، غیر ملکی سیاح پاکستان میں موجود دنیا کے خوبصورت ترین مقامات دیکھنے سے تھوڑے خوفزدہ نظر آتے ہیں ، لیکن اسی صورتحال میں بین الاقوامی سطح پر اپنا نام رکھنے والے ایسے سیاح بھی موجود ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان کے حسین مناظر دیکھنے کیلئے یہاں کا دورہ کیا بلکہ اس بارے دنیاکو بھی آگاہ کیا کہ پاکستان کتنا پیارا اور محفوظ ملک ہے ، ایسی ہی ایک مشہور آسٹریلوی سیاح سوفی سمائلز ہیں جنہوں نے اپنے 12ماہ کے طویل سفر کے دوران چند دن پاکستان میں گزارے اور ان کا خوبصورت یادوں کا احوال سوشل میڈیا کے زریعے پوری دنیا کو بھی بتلایا ،سنگاپور سے لند ن تک 50ہزار کلومیٹر فاصلے پر محیط اپنے ایک سالہ سفر میں ان کے ہمراہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دوست بھی شامل ہیں ، پاکستان کے مختصر دورہ کے دوران انہوں نے ایک ہفتہ لاہور اور اسلام آباد میں مختلف جگہوں کی سیر کی ،سوفی سمائلز کا کہنا ہے کہ پاکستانی سب سے زیادہ دوستانہ رویہ رکھنے والے لوگ ہیں ، میرے لیے پاکستان کا دورہ کرنا بہت ہی زیادہ خوشی کا باعث ہے ،مہمان نواز پاکستانیوں نے جس طرح سے میرا استقبال کیا اور مجھے یہاں سہولیات فراہم کی ہیںایسا محبت بھرا جذبہ پوری دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملا ہے ، سمائلز کا کہنا ہے کہ خوبصورت شمالی پہاڑی علاقوں کے ساتھ چینی سرحد پرقراہرقرم ہائی وے کا سفر ایک سحر کن اور دلفریب یا د ہے جس کے اثر سے وہ کبھی نہیں نکل سکتیں ، موٹر سائیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے ان کی باقاعدہ مہمان نوازی کی گئی جسے سوفی نے بے حد سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ، سوفی سمائلز اپنے لمبے سفرکی تکمیل لیے شاہر اہ قراہ قرم کے راستے چین کیلئے روانہ ہوگئی ہیں ، لیکن پاکستانیوں کی دی گئی محبت اور پیار انہیں دوبارہ یہاں سیر کرنے پر ضرور مجبور کر دے گا
0-v-14397262090-y-14397261410-j-14397260100-l-1439725801939071-a-1439725862-524-640x480image

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…