جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ارب پتی حجام ،جو آج بھی روزانہ 100 روپے میں لوگوں کے بال کاٹتا ہے ۔

datetime 2  اپریل‬‮  2016 |

رمیش نہ تو سیاست سے وابستہ ہے اور نہ فلم نگری کا کوئی ہیرو ۔ مگر اس کے باوجود شہرت کی بلندیوں تک اس لیے پہنچا ہے کہ اسے انڈیا کا مالدار ترین حجام ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی دکان پر ہر وقت گاہکوں کا رش لگا رہتا ہے ، جن میں فلمی ادکار ، بیوروکریٹس ، اور نامی گرامی سیاست دان بھی ہوتے ہیں ۔ اس شہرت اور گاہکوں کے رش کے باوجود رمیش مارکیٹ ریٹ سے بہت زیادہ معاوضہ بھی وصول نہیں کرتا ۔ محض سو بھارتی روپے میں کوئی بھی شخص اس کروڑ پتی حجام سے بال بنوا سکتا ہے ۔ تاہم رش کے باعث گاہکوں کو پہلے سے بکنگ کرانی پڑتی ہے۔ رمیش  بھارت میں’’ ارب پتی حجام‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ وہ دنیا کا واحد حجام ہے جو رولز رائس گاڑی میں اپنی دکان آتا ہے ۔

Ramesh Rich
رمیش گاڑیوں کو کرائے پر دینے کا کاروبار بھی کرتا ہے ۔ اس کے پاس 2 سو سے زائد مختلف گاڑیاں ہیں ۔ جن میں 67 بی ایم ڈبلیو جیسی بیش قیمت کاریں شامل ہیں ۔ ارب پتی اور بیش قیمت کاروں کے مالک ہونے کے باوجود رمیش بابو عجزوانکساری کا نمونہ ہے ۔ رمیش صبح 8 سے 10 بجے تک اپنی دکان پر گاہکوں کی زلفیں تراشتا ہے ۔ 10 سے 4 بجے تک وہ اپنی رینٹ اے کار کے بزنس کو دیکھتا ہے اور پھر دوبارہ اپنی دکان پر واپس آکر 3 گھنٹے بطور حجام کام کرتا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ ’’ مجھے آج بھی اصل خوشی اپنی دکان پر گاہکوں سے ملنے والی 100 روپے کی رقم وصولی کرکے ہوتی ہے ، میری دکان پر 6 افراد کام کرتے ہیں ، لیکن مجھے خود اپنے گاہکوں کی خدمت کرنا زیادہ پسند ہے ، یہ بات مجھے ماضی سے جوڑے رکھتی ہے ، یہ میرا خاندانی کام ہے اور جب تک میرے ہاتھ صحت مند ہیں ، میں لوگوں کی زلفیں تراشتا رہوں گا ‘‘ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…