جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

غیر ملکی کی پاکستان سے ’’محبت‘‘ کا سفر،آپ کا سر فخر سے بلند کر دے گا

datetime 2  اپریل‬‮  2016 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک سیاہ فام امریکی خاتون کے چھوٹے سے خوبصورت گھر میں کچھ بھی تو انوکھا نہیں، وہی ایک عام سا روایتی امریکی گھر البتہ، جو چیز اس گھر کو منفرد بناتی ہے وہ ہے اس گھر میں بکھرے پاکستانی رنگ، مخملی ٹی کوزی ہو یا پھر بسکٹس کی جگہ کیک رس کا استعمال۔ اس گھر کے انداز میں پاکستان کی جھلک نمایاں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایبینی بیٹس جو پیشے کے اعتبار سے جائیداد کی خرید وفروخت کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہیں کیسا خیال آیا پاکستان جانے کا تو انہوں نے بتایا کہ جب کئی برس پہلے واشنگٹن میں اپنی پاکستانی دوست کی نانی سے ملاقات کی تو یہ نہ جانتی تھیں کہ ان بزرگ خاتون کی محبت انہیں واشنگٹن سے کراچی اور انگریزی زبان سے اردو زبان تک لے جائے گی۔ایبینی کا کہنا تھا کہ وہ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتی تھیں اور انہیں یہ جاب پاکستانی دوستوں کی وجہ سے ملی۔ ایبینی بیٹس کا پاکستان سے تعارف امریکہ سے ہزاروں میل دور ان کی چند پاکستانی امریکن دوستوں نے کرایا۔ اس سے قبل پاکستان سے ایبینی بیٹس کی واقفیت محض میڈیا میں آنے والی منفی خبروں کی حد تک ہی تھی۔پاکستان سے تعارف رفتہ رفتہ واقفیت اور واقفیت سے محبت میں ڈھل گیا۔ مگر پاکستان سے ’تعارف‘ سے ’محبت‘ تک کا یہ سفر ایبینی نے ایک بزرگ پاکستانی خاتون کی دوستی میں طے کیا۔ یہ بزرگ خاتون ایبینی کی پاکستانی فرینڈ زونیرہ کی نانی تھیں جو سب کی مشترکہ ’ممی‘ تھیں۔ممی اور میں ایک زبان نہیں بولتے تھے مگر پھر بھی ہماری دوستی ہو گئی اور میں نے ان سے اردو کے چھوٹے چھوٹے جملے بولنا سیکھے جیسا کہ چائے چاہئے، بھوک لگی ہے۔ ایبینی ممی کے ساتھ اپنی دوستی اور رشتے کو مضبوط کرنا چاہتی تھی اور ایسا اردو جانے بغیر ممکن نہ تھا۔ ایبینی نے اردو سیکھی اور ممی سے ملنے کراچی جا پہنچی ۔ ایبینی کہتی ہیں دو مرتبہ پاکستان جا چکی ہوں اور ان کی پاکستان سے جڑی سب سے خوبصورت یاد ایک پاکستانی شادی تھی جو ان کیلئے ایک مختلف اور اچھوتا تجربہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک عام سی شادی بھی امریکہ کی بہت بڑی پیمانے کی شادی سے بڑی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا مشغلہ بیس بال ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ پاکستانیوں کا مشغلہ شادیاں اور ولیمے ہیں کیونکہ وہاں تو ہرروز ایک شادی ہو رہی ہوتی ہے ہفتے کا کوئی بھی دن ہو وہاں شادی ہو رہی ہوتی ہے۔ پاکستان میں انہیں کیا اچھا لگا اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانیوں کی حسِ مزاح اور ان کا کھلے دل سے ملنا بہت پسند ہے لوگ اپنے تجربات اورثقافت کو دوسروں سے شیئر کرنا چاہتے ہیں اور کراچی میں لوگوں نے مجھے بہت عزت دی۔ کراچی شہر کی اْن روشن دوپہروں اور رنگین شاموں کو یاد کرتی ہیں جہاں ہر روز ان کی تواضع نت نئے اور مزیدار پاکستانی پکوانوں سے کی گئی۔ایبینی کہتی ہیں امریکہ میں پاکستان کے بارے میں منفی سوچا جاتا ہے اس کی وجہ کوئی انہیں حقیقت بتانے والا نہیں ہوتا۔ مجھے اچھا لگا کہ امریکہ میں پاکستان کے غلط تاثر کو درست کیا اور امریکہ میں پاکستان کی گڈویل ابمیسیڈر بنی لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ پاکستان ایک خطرناک ملک ہے آپ وہاں گئی تھیں تو آپ کو کیسا لگا؟ مگر میرے پاس کرنے کو صرف مثبت باتیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض اوقات ایسے واقعات ہوتے ہیں جو مجھے افسردہ کر دیتے ہیں مگر ایسے واقعات امریکہ بھی ہوتے ہیں۔ ایبینی کہتی ہیں کہ کسی ملک کے بارے میں رائے قائم کرنے کے لیے اس ملک کی زبان اور لوگوں سے تعلق اور ربط ہونا ضروری ہے۔ وہی تعلق جو انہوں نے پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ استوار کیا۔ وہی ربط جو ایبینی کے ساتھ میری لینڈ میں واقع ان کے گھر میں کہیں لڈو کے کھیل میں، کہیں چائے کی پیالی میں اور کہیں عابدہ پروین کی آواز میں گائے ہوئے صوفیانہ کلام میں جا بجا جھلکتا دکھائی دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…