میرے وہم و گمان سے زیادہ پذیرائی ملی ، میرے ہاں تیار ہونے والا فرنیچر ہاتھوں ہاتھ خریدا جانے لگا تو مجھے اس کام کو بڑھانا پڑا اور1959 ء تک میرا کام اتنا پھیل گیا تھا کہ میری کمپنی میں سو سے زائد کاریگر کام کرنے لگے ، جس کے بعد میں نے اپنے قریبی قصبے میں ایک شوروم بھی کھولا ، دکان سے تیار ہونے والے فرنیچر کو شہر میں بھی پذیرائی ملی ، میرے کام کی عمدگی کو دیکھتے ہوئے ،1960 ء میں سویڈن میں تعمیر ہونے والے ایک ہوٹل نے اپنے لئے فرنیچر کی بکنگ کرائی۔ جس کے بعد پورے ملک میں میرے ہاں بننے والا فرنیچر شہرت کی بلندیو ں پر پہنچ گیا۔ جب بیرون ملک سے بھی ڈیمانڈ آنے لگی تو میں نے1963 ء کو ناروے میں بھی اپنی ایک برانچ کھول لی۔ پھر1969 ء میں ڈنمارک اور1973 ء میں سوئٹزر لینڈ میں بھی شاخیں کھول لیں۔ اب دنیا کے تمام براعظموں کے43 ممالک میں میری کمپنی کی شاخیں قائم ہیں۔ جبکہ اس فرنیچر کمپنی کی کئی ذیلی کمپنیاں بھی کام کر رہی ہیں۔1976 ء سے میں سوئٹزرلینڈ میں رہائش پذیر ہوں اور میری کمپنی ہالینڈ میں بھی رجسٹرڈ ہے۔ انگوارکمپراڈ کا کہنا ہے کہ ’’میرا عملی تجربہ ہے کہ جو شخص اپنے کام میں دلچسپی کے ساتھ بھرپور محنت کرے اور ایمانداری سے اپنے کام میں میعار پیدا کرے ، اس کی ترقی میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ فوربس جریدے کی رپوٹ کے مطابق88 سالہ انگوارکمپراڈ کا کہنا ہے کہ ’’ میں اب بھی روزانہ اپنی کمپنی کی مقامی شاخ میں کام کرتا ہوں ، اس وقت میری کمپنی کے اثاثوں کی مالیت29 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ مگر مجھے اب بھی سائیکل کی سواری پسند ہے اور اپنے بچپن کی وہ تصویریں بھی میرے پاس محفوظ ہیں، جب میں سائیکل پر سرکنڈلے لایا کرتا تھا۔ انگوار کے بقول ’’ میں اپنی غربت کے دن کبھی نہیں بھول سکتا۔ اس لئے میں اب بھی پیدل چلتا ہوں اور بازار سے اپنی ضروریات کی خریداری بھی خود کرتا ہوں ‘‘۔ لکڑہارے سے بین الاقوامی کمپنی کا ما لک بننے والے انگوار کمپراڈ اب اپنے تجربات کے نام سے ایک کتاب ‘‘Commandment furniture dealer’’ کے نام سے تصنیف کر رہے ہیں۔
غریب لکڑہارے کا نام دنیا کے امیر لوگوں میں شامل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































