سال ہا سال کی بھیک نے اسے آج کروڑ پتی بنا دیا ہے لیکن اس کی فطرت اب بھی نہیں بدلی ہے۔المنیا گورنری کے ایک مقامی مصری شہری محسن عبدالکریم جو کہ چچا کامل کے بنک بیلنس اور دو پلازوں سے واقف ہیں، نے العربیہ کو بتایا کہ میں ایک روز بنک میں اپنے کسی کام سے گیا تو میں نے دیکھا کہ چچا کامل بھی بنک کی ایک دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھا ہے۔ میں نے بنک کے ملازمین سے کہا کہ وہ بھی اس بیچارے کی کچھ مدد کردیں، کیونکہ اس کا کوئی خاندان یا سہارا نہیں ہے، لیکن بنک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ صاحب یہاں بھیک مانگنے نہیں بلکہ ایک صارف کے طور پر یہاں اپنے بنک کے معاملات دیکھنے آتے ہیں کیونکہ یہ بھی ایک اکائونٹ ہولڈر ہیں۔بنک ملازم کی بات پر میرا ماتھا ٹھنکا اور کئی دوسرے لوگوں کو بھی تجسس ہوا کہ آیا اس بھکاری کے اکاؤنٹ میں رقم کتنی ہوگی؟ کیونکہ ہم تو اسے ہمیشہ ایک غریب اور بھکاری ہی خیال کرتے رہے ہیں۔ تب ہمیں بنک ملازم نے بتایا کہ موصوف دن بھر کی کمائی کا ایک بڑا حصہ یہاں جمع کرا دیتے ہیں اور اس وقت ان کے بنک اکائونٹ میں ساڑھے تین ملین مصری پائونڈز جمع ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ الجیزہ کی فیصل کالونی میں کروڑ پتی بھکاری کی ملکیتی دو عالی شان کوٹھیاں بھی ہیں۔ اس سب کے باوجود اللہ نے سڑکوں پر دھکے کھانا اور ذلت و رسوائی اٹھانا اس کی مقدر میں لکھ رکھا ہے۔محسن عبدالکریم کا کہنا ہے کہ چچا کامل کے بنک بیلنس اور پلازوں کے بارے میں حیران کن معلومات ملنے کے بعد میں بنک سے باہر نکلا تاکہ چچا کامل سے ملوں لیکن تب تک وہ وہاں سے رفو چکر ہوچکا تھا۔ تاہم اب شہر میں اس کے چرچے عام ہیں اس کی دولت سے واقف لوگ اسےبھیک نہیں دیتے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































