کسی سڑک، چوک اور پُرھجوم مقام پر نہایت بوسیدہ اور پھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس بھکاری کو بھیک مانگتے دیکھ کر پہلا گمان یہی گذرتا ہے کہ یہ شخص نہایت غریب اور فُقرہ ہے جس کے پاس کھانے کو روٹی کا ایک لقمہ اور پہنے کو ڈھنگ کا لباس نہیں لیکن ضروری نہیں کہ ہرفقیر واقعی میں غریب بھی ہو۔اس رپورٹ میں آپ سے ایک ایسے کروڑ پتی فقیر کا تعارف کرواتے ہیں جو بہ ظاہر تو ایک محتاج اور نہایت نادار شخص لگتا ہے مگر آپ اس کے بنک بیلنس اور جائیداد کے بارے میں جان کر حیران رہ جائیں گے۔
جی ہ ” اں! یہ مصر کے چچا کامل ہیں جن کے ذاتی بنک اکائونٹ میں کم سے کم 3.5 ملین مصری پائونڈ جمع ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ شہرمیں دو گراں قیمت کوٹھیوں کے بھی مالک ہیں لیکن موصوف مانگنے کی لت سے کچھ ایسے مجبور ہیں کہ جب تک وہ دوسروں کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائیں انہیں سکون میسر نہیں آتا مصر کے اس کروڑ پتی فقیر کا رہائشی تعلق المنیا گورنری کے بنی مزار شہر سے ہے۔ اس نے اپنی پوری زندگی بھیک مانگنے اور اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے دوسروں کے سامنے ہاتھ پھلاتے اورسڑکوں پر دھکے کھاتے گذار دی۔



















































