سرو ٗ شمشاد(Sypress) کی اہم خصوصیات: وفاشعاری!
آپ کی شخصیت رجائیت پسند اور امید پرستانہ ہے ۔ کج بخشی اوردخل در معقولات آپ کی منفی خصوصیات ہیں۔ اچھے اور برے حالات میں آپ امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے۔ آپ کیلئے ضروری ہے کہ مناسب دولت حاصل کریں اور دوسروں کو دئیے ہوئے تحائف کی سند بھی محفوظ رکھیں۔ دولت کی کمی اوردوسروں کی احسان فراموشی کی وجہ سے اس بات کا شدید احتمال ہے کہ آپ ذودرنج اور غصہ ور ہو کر دوسروں کے احساسات اور جذبات کو پامال کرنے لگیں۔ آپ جذبہ محبت اور شوق سے سرشار ہیں اور بہت محبت کرنے والے ہیں لیکن آپ کو مطمئن کرنا ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں۔
سفیدہ ٗ درخت تبریزی(Poplar) کی اہم خصوصیات: متلون مزاج!
آپ بہترین منتظم ہیں‘ فنکارانہ صلاحیتیں اور فلسفیانہ رجحان رکھتے ہیں ۔آپ میں تصویر کے دونوں رخ دیکھنے کی صلاحیت ہے جو آپ کی متلون مزاجی کو مہمیز کرتی ہے۔ آپ میں تنہا پسندی کا رجحان بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔ آپ کو دھوکا دیا جائے تو آپ بدترین دشمن ثابت ہو سکتے ہیں۔ آپ حد درجہ قابل اعتبار اور مخلص ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پور اکرتے ہیں جبکہ کسی بھی معاہدے کی پاسداری کی پابندی بھی کرتے ہیں۔