جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے امیر ترین لوگوں کا مہنگا ترین علاقہ ، دلچسپ رپورٹ

datetime 19  مارچ‬‮  2016 |

دبئی مرینا کے علاقے کی بلند و بالا اور چمکتی ہوئی عمارتیں اور انسانی ہنر کی شاہکار آبی گزر گاہیں ایک ايسے علاقے کا حصہ ہيں جسے صرف اور صرف کروڑ اور ارب پتیوں کی ہی جاگیر سمجھا جاتا ہے۔
دبئی میں مرینا کا صحرائی علاقہ دنیا کے ان چند ايک ہی علاقوں ميں سے ايک ہے جو انتہائی تیزی کے ساتھ تعمیراتی شاہکار میں تبدیل ہوا ہے۔ اگر اس علاقے کو تعمیراتی معجزہ کہا جائے تو یہ بھی غلط نہ ہوگا۔ صرف پندرہ برس پہلے یہ صحرائی علاقہ ویران ہوا کرتا تھا لیکن اب وہاں کی بلند و بالا عمارتیں بادلوں سے بھی اوپر سر نکالے نظر آتی ہیں۔اس علاقے میں ایک سو پچاس سے زائد انتہائی اونچی عمارتیں ایستادہ ہیں اور ان عمارتوں کے سامنے پچاس ملین مربع فٹ پر مصنوعی نہریں پھیلی ہوئی ہیں، جہاں نہ صرف عرب بلکہ دنیا بھر کے امراء نے اپنی لگژری کشتیاں کھڑی کی ہوئی ہیں۔ یہ علاقہ عرب شہزادوں اور دنیا کے دیگر امراء کی شاميں رنگین بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس علاقے کی بہت سی عمارتیں امریکی شہر ’’من ہیٹن‘‘ کی طرز پر تعمیر کی گئی ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ دبئی مرینا کو مڈل ایسٹ کا ’من ہیٹن‘ کہا جاتا ہے۔رواں برس اس علاقے میں بارہ ہزار چار سو مربع فٹ کے ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 56 ملین ریال ( پندرہ عشاریہ پچیس ملین ڈالر) رکھی گئی تھی۔ لیکن من ہیٹن کے برعکس دبئی میں سارا سال سورج چمکتا ہے اور سردیوں میں اس کا درجہ حرارت دن کے وقت چوبیس سیلسیس تک رہتا ہے۔ ہفتے کے اختتام پر پانی میں سفر کرتی ہوئی مہنگی کشتیوں پر حسن اور شراب سے لبریز پارٹیاں ہوتی ہیں جبکہ بنائی گئی نہروں کے کناروں پر واقع ریستوران، کلب اور بارز مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ مرینا متحدہ عرب امارات کا ایک ایسا ماڈرن علاقہ ہے، جہاں غیر ملکیوں کی تعداد مقامیوں سے زیادہ ہے۔ساحل پر اور نہروں کے کناروں پر چہل قدمی کرتے ہوئے خاندانوں اور بچوں کے لیے بھی تفریح کا سامان موجود ہے۔ اسٹریٹ آرٹسٹوں کی پرفارمنس قابل دید ہوتی ہے جبکہ بچے جھولوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔غروب آفتاب کے وقت، جب سورج کی تپش کم ہو جاتی ہے، لوگ جاگنگ کرتے ہیں اور سائیکلوں پر باہر نکلتے ہیں۔ دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت برج الأميرہ بھی اسی علاقے میں ہے جبکہ مرینا 101 بھی اسی علاقے میں تعمیر کی جا رہی ہے، جس کی بلندی ایک ہزار چار سو سترہ فٹ ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…