
آہستہ آہستہ امریکہ کی دلچسپی افغانستان میں کم ہوتی گئی اور افغانوں کو ہی ٹکڑے ٹکڑے جوڑ کر ملک بنانے کی کوشش کرنا پڑی۔ لیکن نتیجہ یہ ہوا کہ افغانستان میں خانہ جنگی چھڑ گئی اور بچا کھچا ملک بھی تباہ ہوتا گیا۔ لیکن یہ میوزیم افغانستان کے اس تکلیف دہ ماضی پر روشنی نہیں ڈالتا۔ اس کا محور صرف سویت فوج کے خلاف جنگ ہے۔




















































